جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

فلم کیلئے میرا پاکستانی پروڈیوسرز کے پاس ”چکر “کاٹنے لگیں

datetime 15  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک )میرا نے پاکستانی فلموں کے لئے پروڈیوسرز کے پاس چکر کاٹنے شروع کردیئے ہیں۔اداکارہ نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران کراچی میں ناکام کوششوں کے بعد اب لاہور میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔یواین پی کے مطابق ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پشتو فلم میں کام کرنے کے باوجود مزید فلموں میں کام نہ ملنے پر اب انہوں نے اردو فلموں میں کا م کے حصول کے لئے مختلف پروڈیوسرز سے رابطے کئے لیکن ان کی جانب سے بھی کوئی یقین دہانی نہ ملنے پر میرا اسدالحق کی پہلی فلم دیکھ مگر پیار سے کے سیٹ پر پہنچ گئیں اور فلم میں کام کر نے کی خواہش کا اظہار کیا جس پرہدایتکار اسد الحق نے ان کو ٹال دیا۔ معلوم ہوا ہے کہ میرافلم میں کام کرنے کیلئے روزانہ ان کے سیٹ پر پہنچ جاتی ہیں جس کی وجہ سے حمائمہ ملک اور دیگر فنکار ان کے آنے سے ڈسٹرب ہونے لگے۔ ایک فنکار نے اپنا نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا ہے کہ اداکارہ میرا نے فلم میں بلامعاوضہ کام کرنے کی بھی آفر کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسد الحق کی فلم کا حصہ بننا میرے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں ہوگا۔ اس حوالے سے اداکارہ میرا کا موقف جاننے کے لئے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم ان سے رابطہ نہ ہوسکا۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…