بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

ٹویوٹا نے بغیر ایندھن ہمیشہ چلنے والی گاڑی کی تیاری کامنصوبہ بنالیا،حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 22  ستمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)ٹویوٹا نے بغیر ایندھن ہمیشہ چلنے والی گاڑی کی تیاری کے منصوبہ پر غور شروع کر دیا۔بلومبرگ سے بات کرتے ہوئے ٹویوٹا کے پراجیکٹ منیجر کوجی میکینو نے کہا کہ سورج کی توانائی سے چلنے والی کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ وہ بہت طویل فاصلے تک تو نہیں چل سکتی، مگر اس کی چارجنگ کے حوالے سے خودمختاری حاصل ہوتی ہے۔الیکٹرک گاڑیوں نے فروخت کے لحاظ سے پٹرول پر چلنے والی گاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے

مگر ان میں ایک مسئلہ ہے اور وہ ہے انیں چارجنگ کی ضرورت ہوتی ہے، جس کے لیے چارجنگ کے مخصوص مقامات، ان کے لیے جگہ اور مزید فنڈز کی ضرورت ہوتی ہے۔اس کے مقابلے میں سورج ایسی توانائی فراہم کرسکتا ہے جس کے لیے چارجنگ اسپاٹ یا اضافی اخراجت کی ضرورت نہیں۔طاقتور بیٹری اور سولر پینلز کے اشتراک سے ایک گاڑی میں یہ گنجائش پیدا کی جاسکتی ہے کہ وہ رات کی تاریکی میں بھی دوڑ سکے، اور سولر پاور گاڑیاں نئی ٹیکنالوجی جیسے ہائیبرڈ یا ہائیڈروجن پاور گاڑیوں کو پیچھے چھوڑ سکتی ہیں۔اس وقت کمپنیاں ایسے سولر یینلز کی تیاری پر کام کررہی ہیں جن کی موٹائی محض 0.03 ملی میٹر ہے، جس کی بدولت انہیں ہر قسم کی سطح جیسے گاڑیوں کی چھت، ہڈ یا ہیچ بیک پر لگانا ممکن ہوسکے گا۔اس نئے پراجیکٹ کی خاص بات یہ ہے کہ گاڑیوں کو اس وقت چارج کرنا ممکن ہوگا جب وہ حرکت کررہی ہوں گی، یہ اب تک ناممکن سمجھا جاتا ہے۔نیڈو کے نمائندے میٹشیرو یامازاکی کے مطابق ایسی گاڑی کو اگر ہر ہفتے 4 دن 50 کلومیٹر روزانہ چلایا جائے تو ممکنہ طور پر اسے کسی چارجنگ پوائنٹ پر چارج کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی تاہم ایسی گاڑی کی تیاری کے حوالے سے متعدد پہلو?ں پر کام کرنا باقی ہے اور یہ دیکھنا ہوگا کہ ایک گاڑی ایسے علاقوں میں کس حد تک موثر ثابت ہوگی جہاں سورج کی روشنی زیادہ نہیں ہوتی یا موسمیاتی لحاظ سے صحرا جیسے حالات کا سامنا ہوتا ہے۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…