جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

فیس بُک نے سیکڑوں روسی اکاؤنٹس اور پیجز بند کردئیے

datetime 19  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)  سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ فیس بُک نے روس سے تعلق رکھنے سیکڑوں اکاؤنٹس اور پیجز بند کردئیے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فیس بُک انتظامیہ نے یہ اقدام روس کی جانب سے امریکی صارفین کو نشانہ بنانے کے خلاف جاری آپریشن کے

تحت اٹھایا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ دو روسی نیٹ ورک نیٹو اور امریکا مخالف کارروائیوں میں ملوث تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک نیٹ ورک 364 اکاؤنٹس اور پیجز پر مشتمل تھا اور روس کی انگریزی زبان کی سرکاری ویب سائٹ ’اسپٹنک‘ کے ملازمین سے منسلک تھا، جو وسطی ایشیاء، وسطی اور مشرقی یورپ کی ریاستوں میں سرگرام تھا۔ دوسرا اکاؤنٹ 101 فیس بک پیجز، گروپس اور اکاؤنٹ اور 41 انسٹا گرام اکاؤنٹس پر مشتمل تھا جو یوکرائن میں اپنی کارروائیاں کررہے تھے۔ فیس بک کی سائبر سیکیورٹی پالیسی کے سربراہ نتھانیل گلچر کا کہنا ہے کہ دونوں نیٹ ورک کے مابین کوئی تعلق کو تاحال نہیں ملا لیکن دونوں کا طریقہ واردات مشترک تھا اور دونوں صارفین کو غلط معلومات فراہم کرنے کےلیے سرگرم تھے۔ سائبر سیکیورٹی پالیسی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ دونوں نیٹ ورک چلانے کے افراد اتحادی افواج اور احتجاجی تحریکوں کے خلاف کام کررہے تھے۔ دوسری جانب روسی ویب سائٹ اسپٹنک نے فیس بک پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فیس بک کے اقدامات سیاسی ہیں، لیکن پھر بھی امید ہے کہ انتظامیہ عقل مندی سے کام لے گی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…