جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

ایپل کے آئی فونز کو ایک سنگین مسئلے کا سامنا

datetime 18  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کی معروف ترین ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کو اپنے آئی فون کی فروخت کے حوالے سے کافی مشکلات کا سامنا ہے اور چین میں جاری تنازع کے بعد لگتا ہے کہ آنے والے دنوں میں آئی فون کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔ امریکی بزنس میگزین فوربس کی ایک رپورٹ کے مطابق جہاں ایک جانب ایپل کے نئی آئی فون کے منصوبے پہلے ہی سامنے آچکے ہیں۔

وہیں اب باضابطہ طور پر قیمتوں میں واضح کمی دیکھنے کو ملنے والی ہے اور نئی معلومات نے خبردار کیا ہے کہ رینج میں فوری طور پر مزید مسائل کا سامنا ہے۔ ایپل کے آئی فونز کے درپیش مسائل کے حوالے سے سرمایہ کاروں کی ایک لیک رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ آئی فون کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے تو اگر آپ اپ گریڈ کا سوچ رہے ہیں تو اس بات کو دھیان میں رکھیں۔ تمام آئی فون میں استعمال ہونے والی اے سیریز چپس کی واحد سپلائر اور ایپل کی شراکت سے آمدنی کا بڑا حصہ کمانی والی کمپنی ٹی ایس ایم سی نے پیش گوئی کی ہے کہ ’اعلیٰ معیار کے اسمارٹ فونز کی فروخت میں اچانک کمی‘ کے باعث اسے ایک دہائی میں سہہ ماہی کی آمدنی میں سب سے زیادہ کمی کا سامنا کرنا ہوگا۔ 9 ٹو 5 میک کی جانب سے سرمایہ کاروں کی رپورٹ میں لاس اینجلس فنانشل سروس اور انویسٹمنٹ کمپنی ویڈبش کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کمپنی نے اپنے کلائنٹس کو بتایا ہے کہ ایپل کی جانب سے ’آنے والے مہینوں میں آئی فون ایکس آر کی قیمتوں میں کافی زیادہ کمی کا امکان ہے‘۔ ویڈبس کا کہنا تھا کہ ایپل کو چین میں ’کوڈ ریڈ‘ صورتحال کا سامنا ہے کیونکہ ہر جانب سے کم قیمتوں کا مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے اور اس کا جواب دینے کے لیے نئے آئی فون کی قیمتوں میں کمی ممکن ہے۔ لہٰذا اگر آپ ایک نئے آئی فون خاص طور پر آئی فون ایکس آر کی جانب اپ گریڈ کرنے کا سوچ رہے ہیں تو تھوڑا سے تحمل سے آپ کو ایک بڑا انعام مل سکتا ہے۔ دوسری جانب ایپل کے ردعمل کے طور پر دیکھا جائے تو کمپنی 2019 کے آئی فون کو مزید جدید انداز میں پیش کرنے کے لیے تیار ہے لیکن اس باوجود خاص طور پر یہ نیٹ ورکنگ اور ڈیزائن کی تبدیلی کے لحاظ سے سام سنگ سے ایک سال پیچھے ہوں گے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایپل کی پبلک ریسرچ

کی جانب سے ماضی اور موجودہ بایومیٹرک کو ضم کرنا ایک گیم چینجر ثابت ہوسکتا ہے اور نئے آئی فون میں طویل فاصلے تک کے 3 ڈی کیمرے کے استعمال کا منصوبہ ایک نیا فیچر ہوسکتا ہے۔ تاہم اس سب کے باوجود اگر ہم ایپل کے آئی فونز کی قیمتیں دیکھیں تو یہ بہت زیادہ ہیں، لہٰذا کم قیمتوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے اپنے اپنے ملک میں کیریئر اور ریٹیل قیمتوں پر نظر رکھیں کیونکہ نئے آئی فون کی قیمتوں میں کمی

بس کچھ ہی دنوں کی دوری پر ہے۔ واضح رہے کہ ایپل کی جانب سے کم قیمت قرار دیے گئے آئی فون کی قیمت 749 ڈالر ( ایک لاکھ روپے) سے زائد سے شروع ہوتی ہے اور یہ وہ قیمت ہے جس میں ٹیکسز اور ڈیوٹیز شامل نہیں ہیں۔ اسی طرح اگر آئی فون ایکس ایس اور ایکس ایس کی بات کی جائے تو وہ ان کی قیمتوں کا آغاز 999 ڈالر (ایک لاکھ 38 ہزار) اور 1099 ڈالر (ایک لاکھ 52 ہزار روپے) سے ہوتا ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…