پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

ٹویٹر نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرادیا

datetime 17  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلی فورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک) سماجی رابطے اور مائیکروبلاگنگ کی ایپ ٹویٹر نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرادیا جس سے پہلے آئی او ایس صارفین استعمال کررہے تھے۔ ٹویٹر کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ جو فیچر ایک ماہ پہلے سے آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے والے صارفین استعمال کررہے تھے اب اُسے اینڈرائیڈ صارف بھی استعمال کرسکے گا۔ اینڈرائیڈ صارفین کے

ٹویٹر پر اوپر دائیں طرف ایک ستارہ گزشتہ رات سے نمودار ہوا، یہی کمپنی کی طرف سے دراصل فیچر متعارف کرایا گیا۔ اس ستارے پر کلک کرنے کے بعد صارف کے سامنے دو آپشنز آئیں گے، جس میں سے ایک ہوم یعنی پروفائل پر جانے اور دوسرا شیئر کیے جانے والے ٹویٹس دیکھنے کا ہے۔ اس ضمن میں ٹویٹر نے ایک ویڈیو بھی جاری کی تاکہ صارفین کو آسانی سے سمجھایا جاسکے۔ رواں برس کا آغاز ہوتے ہی ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین نے دعویٰ کیا تھا کہ ٹویٹر آئندہ دنوں میں فیس بک کی طرز پر بڑی تبدیلیاں کرنے جارہا ہے جن میں سب سے بڑی تبدیلی بیٹا ورژن ہوگا۔ ٹویٹر کے صارفین مستقبل میں اپنے آن لائن دوستوں کو دیکھ سکیں گے اور آخری آن لائن ٹائم بھی شیئر ہوگا۔ علاوہ ازیں صارف جب بھی اپنی لوکیشن، نام کی تبدیلی کرے گا، اُس وقت بھی دیگر دوستوں کو اس کی خبر مل جائے گی۔ بیٹا ورژن میں فیس بک مسینجر کی طرح صارف اپنے دوستوں سے بات چیت کرسکے گا، کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ اقدام پلیٹ فارم کی بہتری کے لیے بہت اچھا ثابت ہوگا۔ قبل ازیں گزشتہ برس اکتوبر میں سماجی رابطے اور مائیکروبلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر نے اقربا پروری کو ختم کرنے کے لیے اپنی ایپ میں بڑی تبدیلی کرنے کا عندیہ دیا تھا جس پر تاحال کام جاری ہے۔ ٹویٹر کے مالک کا کہنا تھا کہ وہ ایپلیکشن میں موجود لائیک کے بٹن کو ذاتی طور پر اچھا نہیں سمجھتے، اس کو ہم جلد تبدیل کردیں گے۔ واضح رہے کہ ٹویٹر کی جانب سے 2015 میں فیورٹ نامی فیچر متعارف کرایا گیا تھا جس کا بٹن ستارے کی شکل کا تھا اس کے ذریعے صارفین دیگر دوستوں کے ٹویٹس محفوظ بھی بنا لیتے تھے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…