بدھ‬‮ ، 08 اپریل‬‮ 2026 

گاڑی کی کھڑکی بھی ٹچ اسکرین میں بدل گئی

datetime 17  جنوری‬‮  2019 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وقت بدلنے کے ساتھ ساتھ مختلف اشیا میں جدت آتی جارہی ہے جبکہ نئی نئی ایجادات بھی سامنے آرہی ہیں، ایسی ہی ایک ایجاد کار کی ٹچ اسکرین ونڈو بھی ہے جو خاص طور پر بچوں کے لیے تیار کی گئی ہے۔ معروف آٹو کمپنی ٹویوٹا کی جانب سے متعارف کروائی جانے والی اس گاڑی کا نام ’ونڈو ٹو دا ورلڈ‘ ہے۔ اس گاڑی کے شیشے ٹچ اسکرین پر مشتمل ہیں جن پر بچے ڈرائنگ کرسکتے ہیں۔ ان کھڑکیوں کو زوم کر کے

باہر کے مناظر کو مزید اچھی طرح دیکھا بھی جاسکتا ہے۔ بچوں کو سکھانے کی غرض سے اس میں ایک اور فیچر شامل کیا گیا ہے جس میں کھڑکی سے باہر نظر آنے والی اشیا پر ٹچ کرنے سے ان کا نام سامنے آجائے گا، جیسے گھر، سڑک یا درخت وغیرہ۔ اس فیچر کے تحت مختلف اشیا کا گاڑی سے فاصلہ بھی معلوم کیا جاسکتا ہے۔ اس گاڑی کا مقصد بچوں کے سیکھنے کے عمل کو تیز کرنا اور فونز سے ان کی توجہ ہٹا کر انہیں بیرونی دنیا اور ماحول کی طرف متوجہ کرنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…