جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

خوفو کا ہرم: ’جس کا اعلان کیا گیا ہے وہ دریافت نہیں ہے‘

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(ویب ڈیسک) مصر کی آثار قدیمہ کی وزارت نے کہا ہے کہ ماہرین کو خوفو کے ہرم میں ایک بہت بڑا خلا دریافت ہونے کے بارے میں اعلان کرنے میں جلدی نہیں کرنی چاہیے تھی۔ خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے سامنے لائی جانے والی تحقیق میں معلوم ہوا تھا کہ خوفو کے ہرم میں ایک بہت بڑا خلا موجود ہے۔ فی الحال یہ

معلوم نہیں ہو سکا کہ اس خلا کا مقصد کیا ہے اور آیا اس کے اندر کوئی چیز بھی موجود ہے یا نہیں کیوں کہ اس تک رسائی کا راستہ نہیں ہے۔ جاپانی اور فرانسیسی سائنس دانوں نے اہرام پر دو سال تحقیق کر کے اس خلا کا سراغ لگایا۔ اس بارے میں مزید پڑھیے خوفو کے ہرم میں بڑے خلا کی موجودگی کا انکشاف اہرام مصر کی تعمیر کی پیچیدہ ترین گتھی حل؟ کیا یہ فرعون کی بیٹی کا مقبرہ ہے؟ مصر کی وزارتِ آثار قدیمہ کے سیکریٹری جنرل مصطفیٰ وزیری کی جانب سے جاری کیے جانے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اہرام کی سکیننگ کے 2015 میں شروع کیے جانے والے منصوبے سے منسلک سائنسدانوں نے وزارتِ کے ماہرین آثار قدیمہ سے مشاورت کیے بغیر ہی اچانک ہی غلطی سے نام نہاد نئی دریافت کا اعلان کر دیا۔ ‘وزارتِ آثار قدیمہ کا ماننا ہے کہ محققین کو موجودہ مرحلے میں عوام کے سامنے اعلان نہیں کرنا چاہیے تھا اور نہ ہی اس منصوبے کے تشہیری قواعد و ضوابط کو استعمال کرنا چاہیے تھا جیسا کہ یہ کہنا کہ دریافت اور ایک کمرے یا خلا کو تلاش کرنا۔‘ مصطفیٰ وزیری کے مطابق ایسا نہیں اس کے لیے ابھی لازمی طور پر مزید تحقیق اور تفصیل سے مطالعے کی ضرورت ہے۔ مصر کے سابق وزیر آثار قدیمہ ظاہر حواص نے نئی دریافت پر اتفاق نہ کرتے ہوئے امریکی خبر رساں ایجنسی اے پی کو بتایا کہ سوال یہ ہے کہ یہ ‘دریافت نہیں ہے’۔ انھوں نے کہا کہ’اگر

سمجھتے ہیں کہ ہرم کو کس طرح تعمیر کیا جاتا ہے تو آپ معلوم ہو گا کہ ہرا کے اندر متعدد خالی جگہیں ہیں۔ خلا کا مطلب یہ نہیں کہ یہ کمرہ ہے اور خلا کا مطلب دریافت نہیں اور جس کا اعلان کیا گیا ہے وہ دریافت نہیں ہے۔ اس سے پہلے جاپانی اور فرانسیسی سائنس دانوں کے مطابق اہرام پر تحقیق کے دوران میوگرافی کی تکنیک استعمال کی جس کی مدد سے چٹانوں کی اندرونی ساخت کا پتہ چلایا جاتا ہے۔ خوفو کا ہرم، جسے ہرم الکبیر بھی کہا جاتا ہے، فرعون خوفو کے دور میں 2509 تا 2483 قبلِ مسیح تعمیر کیا گیا تھا۔ اس کی بلندی 460 فٹ ہے اور یہ دنیا کا بلند ترین ہرم ہے۔ خوفو کے ہرم میں تین چیمبر اور کئی راستے بنے ہوئے ہیں۔ ان میں سے سب سے بڑا چیمبر گرینڈ گیلری کہلاتا ہے اور یہ 154 فٹ چوڑا اور 26 فٹ اونچا ہے۔ نو دریافت شدہ خلا گرینڈ گیلری کے عین اوپر واقع ہے اور اس کا رقبہ اسی جتنا ہے۔ پیرس میں واقع ایچ آئی پی انسٹی ٹیوٹ کے مہدی تیوبی نے کہا: ‘ہمیں معلوم نہیں کہ یہ خلا افقی ہے یا ترچھا بنا ہوا ہے، یا آیا یہ ایک ہی کمرہ ہے یا کمروں کا سلسلہ ہے۔ لیکن جو ہم جانتے ہیں وہ یہ ہے کہ ہرم کے اندر اتنا بڑا خلا موجود ہے۔ یہ بہت متاثر کن ہے، اور اب تک (اہرام کی تعمیر کے سلسلے میں) پیش کیے جانے والے کسی نظریے کے اندر اس کی توقع نہیں تھی۔’ اہرام کو سکین کرنے والا ادارہ سکین پِرامڈ اس قدر محتاط ہے کہ اس خلا کو چیمبر کہنے سے گریز

کر رہا ہے۔ خوفو میں کئی کمپارٹمنٹ بنے ہوئے ہیں اور ماہرین کا خیال ہے کہ ان کا مقصد تعمیر پر پڑنے والے بوجھ میں کمی لانا تھا۔ معروف امریکی ماہرِ آثارِ قدیمہ مارک لیہنر نے سکین پِرامڈ کے کام کا جائزہ لیا ہے۔ انھوں نے بی بی سی کو بتایا: ‘ہو سکتا ہے یہ اس قسم کا خلا ہو جسے مستریوں نے گرینڈ گیلری کی چھت پر پڑنے والے دباؤ کو کم کرنے کے لیے چھوڑ دیا ہو۔’ تاہم سائنس دانوں کی ٹیم کے سربراہ ہینی ہلال کا خیال

ہے کہ یہ خلا اتنا بڑا ہے کہ اس کا صرف بوجھ کم کرنے کے لیے استعمال قرینِ قیاس نہیں ہے۔ ‘ہم اہرام کی اندرونی ساخت کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ماہرینِ مصر اور ماہرینِ آثارِ قدیمہ کے پاس چند نظریات موجود ہیں۔ ہم انھیں ڈیٹا فراہم کر رہے ہیں۔ وہ ہمیں بتائیں گے کہ اس خلا کا مقصد کیا ہے۔’

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…