بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

سوشل میڈیا استعمال کرنیوالوں کیلئے بُری خبر،امریکہ نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 8  فروری‬‮  2017 |

واشنگٹن(آئی این پی) امریکی ویزا کے حصول کے خواہش مند افراد پر پابندیوں کے ساتھ ساتھ کڑی شرائط عائد کرنے کی تیاریاں بھی کرلی گئیں، امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ کے سیکریٹری جان کیلی کے مطابق امریکی سفارت خانے مستقبل میں ویزا کی درخواست دینے والے افراد سے ان کے سوشل میڈیا اکاؤ نٹس کے پاس ورڈ طلب کرسکتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سیکریٹری جان کیلی کا کہنا ہے کہ مسافروں کی جانچ پڑتال کے عمل کو مزید سخت کرنے کے لیے مستقبل میں یہ قدم اٹھایا جاسکتا ہے، تاکہ ممکنہ سیکیورٹی رسک کا خدشہ ثابت ہونے والے افراد کی نشاندہی ممکن ہوسکے۔سیکریٹری کے مطابق 7 مسلم اکثریتی ممالک (ایران، عراق، لیبیا، صومالیہ، سوڈان، شام اور یمن) سے تعلق رکھنے والے مسافروں پر اس شرط کے عملدرآمد کے لیے مشاورت جاری ہے کیونکہ ان ممالک میں بیک گرانڈ اسکریننگ کا عمل بہت کمزور ہے۔ہوم لینڈ سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں جان کیلی نے اس خیال کا اظہار کیا کہ ان کا محکمہ کچھ جدید اور اضافی اسکریننگ کے طریقوں کی تلاش میں مصروف ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں شاید لوگوں کے سوشل میڈیا پاس ورڈز کی ضرورت پڑسکتی ہے کیونکہ ان سات ممالک کے افراد کی جانچ کرنا بہت مشکل ہے، اگر یہ امریکا میں داخل ہونا چاہتے ہیں تو ہم یہ دیکھنا چاہیں گے کہ یہ افراد کون سی ویب سائٹس کا استعمال کرتے ہیں، جس کے لیے ہمیں ان کے اکانٹس کے پاس ورڈز کی ضرورت ہوگی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر لوگ اس تعاون کے لیے تیار نہیں تو وہ امریکا میں داخل نہیں ہوسکتے۔جان کیلی کے مطابق اب تک اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، تاہم مستقبل میں اسکریننگ کے عمل کو مزید سخت ضرور کیا جائے گا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر کوئی واقعی امریکا میں آنا چاہتا ہے تو وہ ہمارے ساتھ تعاون ضرور کرے گا ورنہ اس قطار میں بہت لوگ موجود ہیں۔امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ کے سیکریٹری کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب نئے امریکی صدر کا متنازع ایگزیکٹیو آرڈر دنیا بھر میں موضوع بحث بنا ہوا ہے۔امریکی عدالت 7 مسلم ممالک سے تعلق رکھنے والے پناہ گزینوں کی امریکا آمد کے اس حکم کو عارضی طور پر معطل کرچکی ہے تاہم امریکی محکمہ انصاف پرامید ہے کہ یہ پابندی دوبارہ بحال ہوجائے گی۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…