بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

ملک بھر میں 25 اور 26 جون کو تعطیل کا امکان

datetime 15  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) محرم الحرام کی آمد کے ساتھ ہی ملک بھر میں یومِ عاشور کے موقع پر دو روزہ سرکاری تعطیلات کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

تاہم تعطیلات کی حتمی تاریخوں کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے محرم کا چاند نظر آنے کے بعد کیا جائے گا۔فلکیاتی ماہرین کے ابتدائی اندازوں کے مطابق 9 اور 10 محرم الحرام رواں ماہ کے آخری ہفتے میں متوقع ہیں، جبکہ یومِ عاشور 25 اور 26 جون 2026 کو ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔حکومت کی جانب سے ہر سال 9 اور 10 محرم الحرام کو ملک بھر میں عام تعطیلات دی جاتی ہیں، تاہم ان تاریخوں کی باضابطہ توثیق چاند کی رویت کے بعد ہی ممکن ہوتی ہے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے فوراً بعد وفاقی حکومت تعطیلات کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

ان تعطیلات کے دوران سرکاری و نجی دفاتر، تعلیمی ادارے اور بینک بند رہتے ہیں تاکہ شہری یومِ عاشور کی مذہبی مناسبت سے اپنی سرگرمیوں میں شریک ہو سکیں۔دوسری جانب سپارکو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 15 جون کو محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے امکانات بہت کم ہیں، جس کے باعث ذی الحج کے 30 دن مکمل ہونے کی توقع ہے۔ اس صورت میں یکم محرم 17 جون 2026 کو ہونے کا امکان ہے۔اگر یکم محرم 17 جون کو ہوتی ہے تو 10 محرم الحرام، یعنی یومِ عاشور، 26 جون بروز جمعہ کو منایا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…