منگل‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2026 

چینی کا استعمال مکمل ختم کرنے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟تحقیق میں حیران کن انکشافات

datetime 15  جون‬‮  2026 |

مکو آ نہ (این این آئی)یقیناً آپ بھی ان افراد میں شامل ہیں جنہیں اکثر و بیشتر اچانک کچھ میٹھا کھانے کی طلب ضرور ہوتی ہے۔

چینی کا استعمال موجودہ عہد میں عام ہے اور اس کی زیادہ مقدار کا استعمال مختلف امراض کا خطرہ بڑھاتا ہے۔مگر اس سے مکمل دوری بھی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔کویت کے Dasman ڈائیبیٹس انسٹیٹیوٹ کی تحقیق میں بتایا گیا کہ چینی کا استعمال مکمل طور پر روک دینا اتنا مفید نہیں جتنا لوگ تصور کرتے ہیں۔تحقیق میں بتایا گیا کہ درحقیقت چینی سے مکمل دوری معدے اور میٹابولک صحت پر منفی اثرات مرتب کرسکتی ہے۔اس تحقیق میں چوہوں کو شامل کرکے انہیں کم چکنائی والی ایسی غذا کا استعمال کرایا گیا جس میں چینی بالکل موجود نہیں تھی۔تحقیق میں چوہوں کے ایک اور گروپ کو بھی شامل کرکے کم چکنائی والی ایسی غذا استعمال کرائی گئی جس میں چینی موجود تھی۔16 ہفتوں تک دونوں گروپس کو ان غذاؤں کا استعمال کرایا گیا اور دیکھا گیا کہ چینی سے مکمل دوری سے چوہوں کے جسموں میں انسولین کی حساسیت، میٹابولک ہارمونز کی گردش، گلوکوز کی سطح، معدے میں موجود بیکٹیریا جبکہ جگر اور آنتوں میں ورم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ چینی سے دور رہنے والے چوہوں کو متعدد منفی اثرات کا سامنا ہوا۔ان کا گلوکوز کنٹرول متاثر ہوا، انسولین کی مزاحمت بڑھ گئی، معدے میں بیکٹیریا کا توازن بگڑ گیا، آنتوں میں ورم بڑھا جبکہ جگر پر چربی چڑھنے کا خطرہ بڑھ گیامحققین نے بتایا کہ نتائج سے عندیہ ملتا ہیکہ غذا سے چینی کو مکمل طور پر نکالنا معدے اور میٹابولزم کی صحت کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس تحقیق سے متوازن غذائی انتخاب کی اہمیت ظاہر ہوتی ہے تاکہ معدے اور مدافعتی نظام کو تحفظ مل سکے۔ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل پہلے کبھی یہ جاننے کی کوشش نہیں کی گئی تھی کہ چینی کے استعمال کو مکمل ترک کرنے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔محققین کے مطابق نتائج سے مستقبل میں غذائی سفارشات کو مرتب کرنے میں مدد ملے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…