جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

اپنا گھر بنانا اب بہت آسان ہوگیا، حکومت نے اہم قدم اٹھالیا

datetime 15  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان میں مسلسل بڑھتی مہنگائی اور تعمیراتی اخراجات نے عام شہری کے لیے اپنا گھر تعمیر کرنا انتہائی مشکل بنا دیا تھا،

تاہم آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شامل نئی تجاویز سے اس شعبے کو کچھ ریلیف ملنے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں تعمیراتی سامان پر عائد سیلز ٹیکس میں کمی کی تجویز دی ہے، جس کا مقصد گھروں کی تعمیر کی لاگت کو کم کرنا اور تعمیراتی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق ہول سیل سطح پر فروخت ہونے والے بلڈنگ میٹریل پر سیلز ٹیکس کی شرح 2.5 فیصد سے کم کرکے 1.25 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اسی طرح ریٹیل سطح پر دستیاب تعمیراتی سامان پر بھی سیلز ٹیکس میں اتنی ہی کمی تجویز کی گئی ہے۔اگر یہ اقدامات یکم جولائی 2026 سے نافذ ہو جاتے ہیں تو تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے، جس سے گھروں کی تعمیر پر آنے والے اخراجات کم ہو سکتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹیکس میں کمی کے باعث تعمیراتی شعبے میں سرگرمیاں بڑھنے کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کو بھی اپنا گھر تعمیر کرنے میں کچھ سہولت حاصل ہو سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…