منگل‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2026 

ایک ساتھ 4 تعطیلات، سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خبر آگئی

datetime 15  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) محرم الحرام 1448 ہجری کا چاند نظر نہ آنے کے بعد نئے اسلامی سال کا آغاز 17 جون سے ہوگا،

جبکہ 10 محرم یعنی یومِ عاشور 26 جون بروز جمعہ کو منایا جائے گا۔ اس تبدیلی کے باعث سرکاری ملازمین کو مسلسل چار دن کی تعطیلات ملنے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ہر سال کی طرح وفاقی حکومت محرم الحرام کی 9 اور 10 تاریخ کو سرکاری چھٹیوں کا اعلان کرتی ہے تاکہ ملک بھر میں مجالس، جلوسوں اور دیگر مذہبی سرگرمیوں کے دوران انتظامی و سیکیورٹی امور بہتر انداز میں انجام دیے جا سکیں۔

رویتِ ہلال کے اعلان کے بعد اب 9 محرم الحرام 25 جون بروز جمعرات جبکہ 10 محرم الحرام، یومِ عاشور، 26 جون بروز جمعہ ہوگی۔ ان دو سرکاری تعطیلات کے فوراً بعد ہفتہ اور اتوار کی معمول کی ہفتہ وار چھٹیاں بھی آ رہی ہیں، جس کے نتیجے میں سرکاری ملازمین کو چار دن کا مسلسل تعطیلاتی وقفہ میسر آئے گا۔

تعطیلات کی تفصیل کے مطابق 25 جون جمعرات کو 9 محرم الحرام کی سرکاری چھٹی ہوگی، 26 جون جمعہ کو یومِ عاشور کے موقع پر عام تعطیل ہوگی، جبکہ 27 جون ہفتہ اور 28 جون اتوار کو معمول کے مطابق ہفتہ وار تعطیلات ہوں گی۔

اس طرح سرکاری اداروں میں کام کرنے والے افراد 25 جون سے 28 جون تک مسلسل چار روز کی چھٹیوں سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…