میساچیوسیٹس(نیوزڈیسک ) سائنس کی دنیا میں نت نئے روبوٹ کی متعارف کرائے جارہے ہیں اور اب تو ایک ایسا روبوٹ تیار کرلیا گیا ہے جو گھر میں آپ کے ساتھ نہ صرف کسی گھر کے فرد کی طرح رہے گا بلکہ دیگر کام کاج میں مدد بھی فراہم کرے گا۔جی بو نامی یہ ایک فٹ سے بھی کم قد کاٹھ رکھنے والا شاہکار صرف ایک مشین نہیں بلکہ گھریلو ساتھی بھی ہے جوآپ سے گفتگو کرنے کے ساتھ ساتھ روزمرہ کے کاموں میں مدد بھی کرسکتا ہے اور تو اوریہ آپ کے موڈ کے مطابق ہی آپ کے ساتھ پیش آئے گا۔امریکی سائنسدانوں کی جانب سے تیار کیے گئے اس روبوٹ کی کچھ خاص خصوصیات ہیں جس کے تحت یہ کچن میں کام کے دوران آپ کو مختلف ضروریات اوراہم معاملات سے باخبر رکھتا ہے، اگر آپ کے گھر پر کوئی دعوت ہو تو یہ خود کار انداز میں گروپ فوٹوز بھی بناتا ہے جب کہ اگر آپ تھکے ہارے رات کو دیر سے گھر پہنچیں اور باہر سے کھانا کھانے کا آرڈر دینا چاہیں تو آپ کو کسی اچھے ریسٹورینٹس سے مینو ڈاﺅن لوڈ کر کے آڈر دینے میں بھی مدد کرتا ہے۔یہ جدید روبوٹ روزانہ کی بنیادوں پرپیغام اورای میل پڑھ کر بھی سناتا ہے اس کے علاوہ یہ بچوں کو دلچسپ اور کہانی کے انداز میں پڑھائی میں بھی مدد دیتا ہے۔ ماہرین نے اس روبوٹ کو ٹیکنالوجی کی ایک نئی لہر کا نام دیا ہے جس کی قیمت 599 ڈالر رکھی گئی ہے جب کہ ایک رپورٹ کے مطابق یہ روبوٹ جلد پاکستان میں بھی متعارف کروادیا جائے گا۔
امریکی سائنسدانوں نے دنیا کا پہلا انسان دوست روبوٹ تیارکرلیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
دکانوں اور مارکیٹس کے نئے اوقات کار جاری، اب کتنے بجے بند ہوں گی؟
-
آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)
-
اطالوی وزیراعظم کا اپنی نازیبا تصویر پر ردعمل
-
سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں دینے کا نوٹیفکیشن جاری
-
وزیراعظم اپنا گھر پروگرام : قرض حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر
-
بجلی کے بھاری بلوں میں ریلیف! بجلی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
اپریل میں بارشیں معمول سے زیادہ ریکارڈ، آئندہ 3ماہ کا موسمی آئوٹ لک بھی جاری
-
معروف اداکار کی سیاسی جماعت بازی لے گئی
-
گاڑیوں کی خریداری۔۔! نیا حکم نامہ جاری
-
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی
-
اسلام آباد میں 30 سالہ فرخ چوہدری کے اغواء اور ہلاکت کا معمہ حل
-
پیدائش سے 5 سال تک کے بچوں کو 3 ہزار روپے وظیفہ دینے کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے ، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے
-
قیامت خیز گرمی سے 9 افراد جاں بحق، 2 روز میں اموات 19 ہوگئیں



















































