اسلام آباد( نیوز ڈیسک)آ پ اگر فیس بک پر، ای میل میں، مسینجر پر یا کسی فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ پر تصاویر اپ لوڈ کرتے ہیں تو آپ جانتے ہوں گے کہ تصاویر کا سائز کس قدر اہم ہے۔
بڑے سائز کی تصاویر اپ لوڈ کرتے وقت آپ کو دیر تو لگے گی۔ ساتھ میں جسے بھیج رہے ہوں۔ اس کے لیے ان تصاویر کو ڈاﺅن لوڈ کرنا بھی ایک مسئلہ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ بینڈ وتھ کا ضیاع الگ ہے۔ اب اگر انھیں ری سائز کرنا ہو تو اس کے لیے کوئی سافٹ ویئر درکار ہو گا، جس سے تصاویر کو کوالٹی متاثر کیے بنا ری سائز کرنا ایک الگ مہارت طلب کام ہے۔
”روبو سائزر“ کے ہوتے ہوئے آپ کو یہ چیزیں سوچنے کی ضرورت نہیں۔ یہ ایپلی کیشن بیک گراﺅنڈ میں رہتے ہوئے خاموشی سے اپنا کام کرتی ہے۔ جیسے ہی آپ کوئی تصویر اپ لوڈ کرنے لگیں مثلاً فیس بک پر اپ لوڈ کر رہے ہوں، ای میل میں اٹیچ کر رہے ہوں یا میسنجر میں چیٹ کرتے ہوئے کسی کو ٹرانسفر کر رہے ہوں یہ خود بخود اسے ایک مناسب سائز یا آپ کے مقرر کردہ سائز اور کوالٹی پر ری سائز کر دیتی ہے۔
روبو سائزرکے ذریعے تصویر یں اپ لوڈ کر نے میں آسانی
20
اپریل 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں