پیر‬‮ ، 15 دسمبر‬‮ 2025 

نو سالہ بچی کو یوٹیوب نے لکھ پتی بنادیا

datetime 20  اپریل‬‮  2015 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آسٹریلیا کی9سالہ چارلی یوٹیوب کی دیوانی ہیں تاہم انہوں نے اپنی مہارت اور عقل سے جلد ہی یوٹیوب دیکھنے والوں کو اپنا دیوانہ بنا لیا ہے اور اب وہ آن لائن ویڈیوز کے اس سب سے بڑے خزانے سے ماہانہ لاکھوں ڈالر بھی کما رہی ہیں۔ دراصل چارلی یو ٹیوب پر چارلیز کرافٹی کچن کے نام سے ایک چینل چلاتی ہیں جہاں وہ اپنے ہم عمر کھانا پکانے کے شوقین بچوں کو بیکنگ کے نت نئے طریقے اور ٹوٹکے سکھاتی ہیں۔ چارلی یہ پروگرام تنہا نہیں کرتی ہیں بلکہ ان کی 6سالہ بہن ایشلی اس کام میں ان کی مدد کرتی ہیں۔ اندازہ ہے کہ ان ننھی باورچنوں کی ماہانہ آمدن ایک لاکھ ڈالر سے زادہ ہے۔ اس حوالے سے آو¿ٹ ریگر میڈیا کے شائع کردہ اعداد و شمار کے مطابق چارلیز کرافٹی کچن یوٹیوب پر فوڈ اینڈ کوکنگ کے سیکشن میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا پروگرام ہے جو کہ اشتہارات کے مد میں اوسطاً 1لاکھ27ہزار777ڈالر ماہانہ تک کماتا ہے۔ دونوں بہنوں کی سالانہ آمدنی 15لاکھ ڈالر سے زیادہ ہے۔ یہی نہیں بلکہ یہ یوٹیوب کے ناظرین کے اعتبار سے بھی سب سے مشہور پروگرام ہے۔ گزشتہ ماہ اس پروگرام کو دیکھنے والے افراد کی کل تعداد دو کروڑ 91لاکھ رہی۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ سلیربٹی شیف جیمی اولیور کا یوٹیوب پر موجود چینل فوڈ اینڈ کوکنگ کے درجہ میں محض ٹاپ ٹین پروگراموں کی فہرست میں جگہ بنا سکا ہے۔ گزشتہ ماہ کے دوران اسے دیکھنے والوں کی کل تعداد 70لاکھ رہی جبکہ یہ ماہانہ اوسطاً32ہزار ڈالر ہی کما پاتی ہے۔
فی الوقت چارلی کے پروگرامز اور نت نئی ویڈیوز کا انتظار کرنے والے سبسکرائبرز کی کل تعداد3لاکھ22ہزار ہے۔ جس وقت چارلی نے ستمبر 2012میں یہ پروگرام شروع کیا تھا، اس وقت ان کی عمر چھ برس جب کہ ان کی بہن ایشلی صرف تین سال کی تھیں۔ دونوں بہنیں ہر ہفتے ایک ویڈیو اپ لوڈ کرتی ہیں۔ چارلی اور ایشلی اگرچہ معروف شخصیات ہیں تاہم وہ بچیاں ہی ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان کی ترکیبیں بھی عام طور پر بچوں کی پسند نہ پسند کو ہی ذہن میں رکھتے ہوئے ترتیب دی گئی ہوتی ہیں۔ ان کی اب تک سب سے زیادہ پسند کی گئی ویڈیو پاپسیکلز کی تھی تاہم اسے5پانچ کروڑ70لاکھ سے زائد بار دیکھے جانے کی واحد وجہ شائد یہ تھی کہ ان کی تیاری میں استعمال کی گئی تھیم فروزن تھی۔

مزید پڑھئے:عرب خاتون اوردوپاکستانیوں کوجج کی سخت سزا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…