جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اب اپنے عام ٹی وی کو سمارٹ ٹی وی یا کمپیوٹر میں تبدیل کریں

datetime 19  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (نیوزڈیسک)کمپیوٹر کو ڈیوائس کی مدد سے ٹی وی میں تبدیل کرنے کا فن تو ماہرین نے بہت سال پہلے سیکھ لیا تھا اور اب بھی دنیا میں جہاں جہاں لوگ ٹی وی نہیں خریدتے، وہاں وہ ایک چھوٹی سی ڈیوائس کی مدد سے اپنے کمپیوٹر مانیٹر کو ہی ٹی وی میں بدل لیتے ہیں لیکن ماہرین نے اب کچھ الٹ کر دکھایا ہے، جی ہاں، انہوں نے ایک ایسی ڈیوائس ایجاد کی ہے جس کی مدد سے ٹی وی کو سمارٹ ٹی وی یا کمپیوٹرمیں بدلا جا سکتا ہے۔
یو ایس بی سے قدرے بڑی اس ڈیوائس کو ٹی وی میں لگانے کیلئے ایک یو ایس بی پورٹ کی ضرورت ہے۔ ٹی وی میں یو ایس بی پورٹ لگائیں اور اس ڈیوائس کو یو ایس بی کی طرح سے ہی ٹی وی میں لگائیں اور اپنے ٹی وی سے کمپیوٹر والا کام لیں۔ اس ڈیوائس کو ٹیکنالوجی کنگ گوگل نے تیارکیا ہے اور اسے ایچ ڈی ایم ا?ئی کروم بٹ کا نام دیا ہے جسے جب ٹی وی میں لگایا جاتا ہے تو ٹی وی کمپیوٹر کے مانیٹر میں تبدیل ہو جاتا ہے جب کہ اسے بغیر تار کے کی بورڈ اور ماو¿س سے کنکٹ کر دیا جاتا ہے جسے بلیو ٹوتھ کی مدد سے چلایا جاتا ہے۔ کروم بٹ ڈیوائس ایک مکمل کمپیوٹر ہے اور یہ سائز میں کینڈی بار سے بھی چھوٹا ہے اور یہ صرف 100 ڈالر میں خریدا جاسکتا ہے۔ گوگل کے مطابق یہ ایک اپ گریڈ سسٹم ہے جو اسکولز اور بزس میں انتہائی کارآدمد ہےجب کہ اس ڈیوائس کو بنانے کے لیے 2011 سے کام کیا جا رہا ہے اور اسی دوران طلبا کے لیے کم قیمت سرفیس ٹیبلٹ بھی تیار کیا گیا ہے جو بالخصوص کم آمدنی والے لوگوں کے لیے بنایا گیا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ جس طرح موبائل فون کے لیے انڈرائڈ سافٹ ویئر ہیں اسی طرح کروم سسٹم بھی تیار کیا گیا ہے جس کی بدولت کمپیوٹر کا استعمال اور بھی ا?سان اور سستا ہوگیا ہے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…