اتوار‬‮ ، 22 مارچ‬‮ 2026 

کائنات میں موجود تاریک مادے کے بارے میں سائنس دانوں کے حیران کن انکشافات

datetime 15  اپریل‬‮  2015 |

نیویارک(نیوز ڈیسک ) سائنس دان کائنات کی کھوج میں نت نئی کاوشوں کے ساتھ مصروف عمل ہیں اور ہر گزرنے والا دن نظام شمسی سے متعلق حیران کردینے والا انکشاف سامنے لے آتا ہے اور اب ایک عرصے سے تاریک مادے کی حقیقت جاننےکی کوشش مصروف سائنسدان اس کے بارے میں حیرت انگیز نتائج دنیا کے سامنے لے آئے ہیں۔بین الاقوامی تعاون سے جاری پروگرام ”ڈارک انرجی سروے“ یعنی تاریک توانائی کی جانچ کرنے والی ٹیم نے جنوبی امریکی ساحل پر طویل ترین کوہستانی سلسلے اینڈیز میں ایک انتہائی طاقتور دوربین کا استعمال کر کے اس تاریک مادے کا نقشہ تیار کیا ہے اس میں تاریک مادے کے بڑے بڑے حلقے نظر آرہے ہیں جو کہکشاو¿ں میں جڑے ہوئے ہیں اور انہیں ان کے درمیان موجود خلا علیحدہ کرتے ہیں۔ سروے میں دنیا بھر کے 300 سائنس دانوں نے حصہ لیا اوروکٹر بلینکو ٹیلی اسکوپ کے داہنے پر لگے 570 میگا پکسل کیمرے سے تاریک مادے کی تصاویر لی گئیں۔تاریک مادہ کائنات میں موجود اس مادے کو کہا جاتا ہے کہ جس کا براہِ راست مشاہدہ نہیں کیا جا سکتا، تاہم یہ کائنات میں نظر آنے والے مادے یعنی کہکشاو¿ں، ستاروں اور کہکشاو¿ں کے درمیان موجود خلائی گرد پر کششِ ثقل کے ذریعے اثر ڈالتا ہے اور اس نے ایک عرصے سے سائنس دانوں کو ورطہ حیرت میں ڈال رکھا ہے۔ ابھی تک سائنس دان دور دراز کی کہکشاو¿ں سے آنے والی روشنیوں میں خلل کو ناپ کر اس کے وجود کے بارے میں معلومات رکھتے تھے۔رپورٹ کی اہم رکن اور سوئس فیڈرل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی پروفیسر چہوے چینگ کا کہنا ہے کہ حاصل کئے گئے نقشے کو جب زوم کیا گیا تو تو اس سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ تاریک مادہ کس طرح کہکشاوں کو گھیرے ہوئے ہیں اور کس طرح وہ کائنات کے گرد قائم ہے۔اس تحقیق کے ذریعے سائنس دان تاریک توانائی کا تعین کرنا چاہتے ہیں جو کہ ایک ایسی قوت ہے جو ہمہ وقت تیز تر ہوتی ہوئی رفتار سے کائنات کو پھیلا رہی ہے۔ ییل یونیورسٹی میں فلکیاتی طبیعیات کی پروفیسر پریا نٹراجن نےتاریک مادے کے بارے میں بتایا کہ تاریک مادہ کسی بھی ویو لینتھ پر مرتعش نہیں ہوتا، اس لیے ہم اسے نہیں دیکھ سکتے، ہم اس کا صرف بالواسطہ طور پر کشش ثقل کے ذریعے مشاہدہ کرتے ہیں لیکن ہم یہ نہیں جانتے کہ آیا تاریک مادہ کششِ ثقل فراہم کرتا ہے جس سے ستارے اور کہکشائیں بنتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…