لندن(نیوز ڈیسک) برطانیہ میں دنیا کا پہلا روبوٹ کچن متعارف کرا دیا گیا جس کو روبوٹ شیف کا بھی نام دیا گیا ہے۔ روبوٹ شیف خود ہی کوکنگ کرتا ہے اور حیران کن طور پر ذائقہ دار اور لذیذ کھانا تیار کرتا ہے۔ آٹو میٹک کچن مولے روبوٹکس کمپنی کی جانب سے تیار کیا گیا ہے جس میں بہت ہی مہنگے دو روبوٹک بازو لگائے گئے ہیں جوکہ مطلوبہ ڈش کے حوالے سے کوکنگ کے فرائض انجام دیتے ہیں۔ آٹو میٹک کچن میں آپ کو کھانے کے اجزا کو ایک ترتیب میں رکھنا ہوگا اس کام کو مکمل کرنے کے بعد آپ کو صرف سٹارٹ کا بٹن دبانا ہوگا اور کوکنگ شروع ہو جائے گی، تجرباتی طور پر آٹو میٹک کچن میں فی الحال صرف ایک ڈش ہی تیار کر سکتا ہے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ اس میں مزید ڈشز کی ترکیب بھی محفوظ کی جاسکے گی۔ ا?ٹو میٹک کچن یا روبوٹ شیف کی قیمت 14 ہزار 6 سو امریکی ڈالر ہے اور یہ آئندہ دو سال میں فروخت کے لیے مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔ –
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں