اسلام آباد (نیوز ڈیسک )فیس بک اب بھی امریکہ کے نوجوان میں مقبول ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے۔ پیو ریسرچ سینٹر کے ایک 13 سے 17 سال کی عمر کے نوجوانوں پر مشتمل سروے کے مطابق 71 فیصد امریکی نوجوان فیس بک، 52 فیصد انسٹاگرام، 41 فیصد سنیپ چیٹ، 33 فیصد ٹوئٹر، 33 فیصد گوگل پلس، 24 فیصد وائن، 14 فیصد ٹومبیر اور گیارہ فیصد افراد دیگر سوشل میڈیا سائٹس کا استعمال کرتے ہیں۔ تحقیق میں مزید ایک بات سامنے آئی ہے کہ نوجوانوں کی اکثریت استعمال تو فیس بک کرتی ہے مگر ان کے فرینڈز اور فالورز کی تعداد انسٹاگرام پر زیادہ ہے۔ سوشل میڈیا کے استعمال میں مالی حیثیت کا بھی عمل دخل ہے۔ ایسے نوجوان جن کی آمدنی 30 ہزار ڈالر سے کم ہے، ان میں سے 51 فیصد فیس بک، 19 فیصد انسٹاگرام، 30 سے 50 ہزار ڈالر آمدنی والے نوجوان میں سے 46 فیصد فیس بک، 15 فیصد انسٹاگرام، 50 ہزار ڈالر سے 75 ہزار ڈالر آمدنی والوں میں سے 46 فیصد فیس بک، 17 فیصد انسٹاگرام جبکہ ایک لاکھ ڈالر سے زائد آمدنی والے نوجوانوں میں سے 31 فیصد فیس بک اور 25 فیصد انسٹاگرام استعمال کرتے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں