اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے صوبے بھر کے سکولوں کی موثر مانٹیرنگ کے لئے سمارت مانیٹرنگ سکول سسٹم شروع کر دیا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سسٹم کے تحت حکومتی سٹاف کو سسیم والے ٹیبلٹس ( Tablats) فراہم کر دیئے گئے ہیں جو طلبا اور سکول کے اساتذہ کی حاضری ، انتظامی معائنے ، فری کتابوں اور بجٹ کے حوالے سے اعداد شمار جمع کریں گے میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے مانیٹرنگ سسٹم کاغذوں پر اپنا ریکارڈ جمع کرتے تھے انہوں نے کہا کہ نئی ٹیکنالوجی کے متعارف کرنے سے یہ عمل اور بھی موثر ، آسان اور سستا ہو جائے گا ۔ نئے مانیٹرنگ میکانزم کی جیوٹیگنگ (Geo tuggang ) شامل ہے ۔ جن کا معائنہ اور دورہ کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اب تک ابتدائی طور پر 950 مانیٹرنگ سٹینٹس کو ٹیبلٹس دیئے گئے ہیں جن میں 54000 سکولوں کی تفصیلات موجود ہیں