کیلیفورنیا(نیوزڈیسک)امریکی ریاست کیلیفورنیا کی سٹینفورڈ یونیورسٹی کے طلباءنے ایلمونیم سے بیٹری بنا ڈالی جو تہہ بھی کی جا سکتی ہے۔ گریجویشن کے طالبعلم مِنگ گونگ اس بیٹری کے خالق ہیں ، انہوں نے اپنی بنائی بیٹری کا مظاہرہ بھی کیا۔ انہوں نے کہا ایلمونیم اور گریفائٹ سے بیٹری بنائی ہے جو سستے میٹریل ہیں۔ یہ لیتھیم آئن اور الکلی سے بنی بیٹری کی نسبت زیادہ محفوظ اور ماحول دوست ہے۔ گونگ کا دعویٰ ہے کہ ایلمونیم بیٹری ایک منٹ میں چارج ہو جاتی ہے، موجودہ بیٹریوں سے زیادہ چلتی ہے اور اس کی خاص بات اس کا تہہ ہو جانا ہے ، اس بیٹری کو گرڈ سٹیشنوں میں بجلی ذخیرہ کرنے کے لئے بھی استعمال کیا جا سکے گا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں