نیویارک(نیوز ڈیسک )کمپیوٹر کو ڈیوائس کی مدد سے ٹی وی میں تبدیل کرنے کا فن تو ماہرین نے بہت سال پہلے سیکھ لیا تھا اور اب بھی دنیا میں جہاں جہاں لوگ ٹی وی نہیں خریدتے، وہاں وہ ایک چھوٹی سی ڈیوائس کی مدد سے اپنے کمپیوٹر مانیٹر کو ہی ٹی وی میں بدل لیتے ہیں لیکن ماہرین نے اب کچھ الٹ کر دکھایا ہے، جی ہاں، انہوں نے ایک ایسی ڈیوائس ایجاد کی ہے جس کی مدد سے ٹی وی کو سمارٹ ٹی وی یا کمپیوٹرمیں بدلا جا سکتا ہے۔یو ایس بی سے قدرے بڑی اس ڈیوائس کو ٹی وی میں لگانے کیلئے ایک یو ایس بی پورٹ کی ضرورت ہے۔ ٹی وی میں یو ایس بی پورٹ لگائیں اور اس ڈیوائس کو یو ایس بی کی طرح سے ہی ٹی وی میں لگائیں اور اپنے ٹی وی سے کمپیوٹر والا کام لیں۔ اس ڈیوائس کو ٹیکنالوجی کنگ گوگل نے تیارکیا ہے اور اسے ایچ ڈی ایم آئی کروم بٹ کا نام دیا ہے جسے جب ٹی وی میں لگایا جاتا ہے تو ٹی وی کمپیوٹر کے مانیٹر میں تبدیل ہو جاتا ہے جب کہ اسے بغیر تار کے کی بورڈ اور ماو¿س سے کنکٹ کر دیا جاتا ہے جسے بلیو ٹوتھ کی مدد سے چلایا جاتا ہے۔ کروم بٹ ڈیوائس ایک مکمل کمپیوٹر ہے اور یہ سائز میں کینڈی بار سے بھی چھوٹا ہے اور یہ صرف 100 ڈالر میں خریدا جاسکتا ہے۔
عام ٹی وی کو سمارٹ ٹی وی یا کمپیوٹر میں تبدیل کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)
-
سعودی عرب کا پاکستانی شہریت ترک کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان
-
اسلام آباد میں 258 چینی شہری گرفتار
-
آئی سی سی ورلڈکپ 2027 میں براہ راست رسائی حاصل کرنے والی 10 ٹیمیں فائنل
-
بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
-
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
-
رواں ہفتے تمام بینک 3 دن بند رہیں گے، اعلان ہوگیا
-
بجلی صارفین کو ریلیف ختم، ستمبر سے بلوں میں اضافے کا امکان
-
شازیہ مری کی مبینہ جعلی ڈگری کا معاملہ، سندھ ہائیکورٹ نے 13 سال بعد فیصلہ سنادیا
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے لیے گفٹ اسکیم ! اہم خبر آگئی
-
سابق کرکٹر عاقب جاوید کی بیٹی کی برطانیہ میں شادی، تصاویر وائرل
-
معروف ٹک ٹاکر وکیل میاں بلال عبداللہ گرفتار
-
مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں کمی



















































