ماسکو (نیوز ڈیسک ) اخبارات میں جرائم اور حادثات کے بارے میں اتنی زیادہ خبریں ہوتی ہیں ؟ آ پ بھی پریشان ہوتے ہونگے ،لیکن اس کی وجہ یہ کہ اگر اچھی خبریں ہی چھا پی جائیں تو کوئی اخبار پڑھتا ہی نہیں ہے ۔ یہ بات جنوب روس کی خبروں کی ایک ویب سائٹ کے تجربے سے ثابت ہو ئی ۔دی سٹی رپورٹر نامی خبروں کی ایک ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ ویب سائٹ نے فیصلہ کیا تھا کہ ایک دن کے لیے صرف اچھی ہی خبروں کو شائع کریں گے ۔ تاہم ایساکر نے سے یہ یب سائٹ دو تہائی قارئین سے ہاتھ دھو بیٹھی ہے ۔ یکم دسمبر کو ویب سائٹ نے صرف مثبت سرخیاں ہی شائع کیں ۔ ایک سرخی کچھ اس طرح تھی بر فباری کے باوجود ٹریفک میں کوئی خلل نہیں ۔ ایک اورسرخی تھی ۔ انڈر پاس وقت مقررہ مکمل ہو جائے گا ۔ مگر جب قائین کو یہ خبریں پسند نہ آ ئیں تو 2 دسمبر کو دی سٹی رپورٹر ویب سائٹ نے دوبارہ جرائم اور حادثات کی خبریں شائع کرنی شروع کردیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں