دبئی(نیوز ڈیسک )سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر نے دبئی میں اپنا دفتر کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔ دبئی میں منعقدہ عرب سوشل میڈیا سمٹ کے موقع پر ٹویٹر کے نائب صدر شیلیش راو¿ نے اپنے خطاب میں کہا کہ دبئی دنیا کے کئی بین الاقوامی برانڈز اور اداروں کے لیے ایک علاقائی مرکز کی حیثیت رکھتا ہے، اس لئے ہم دبئی میں اپنی ایک ٹیم تشکیل دے رہے ہیں جوجلد ہمارے شراکت داروں کے ساتھ براہ راست کام کرے گی۔واضح رہے کہ عرب دنیا میں سماجی رابطوں کی دیگر ویب سائیٹ کے مقابلے میں ٹوئٹر سب سے زیادہ مقبول ہے اور خطے میں 2014 کے اختتام تک ٹویٹر کے فعال صارفین کی تعداد 58 لاکھ سے زیادہ تھی۔ ٹوئٹر کے دنیا کے مختلف ممالک میں دفاتر ہیں تاہم عرب دنیا میں اس کا یہ پہلا دفتر ہوگا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں