بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

اب پاس ورڈ بھولنے کا مسئلہ ختم

datetime 19  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک (نیو ڈیسک ) مائیکرو سافٹ کو توقع ہے کہ اپنے ونڈوز آ پر یٹنگ سسٹم کے اگلے ورژن میں پاس ورڈ کو ماضی کا قصہ بنانے میں کامیاب ہو جائے گی ۔جی ہاں ونڈوز 10 کے صارفین کو پچیدہ پاس ورڈ یاد رکھنے کے بجائے یا تو اپنے اسمارٹ فون یا کمپیوٹر کے سامنے بس مسکرانا ہو گا یا فنگر پرنٹ ریڈر کا استعمال کرنا ہوگ ۔ونڈوز ہیلی نامی یہ فیچر ونڈو 10کا حصہ ہو گا جسے رواں برس کسی وقت متعارف کرایا جائے گا ۔مائیکرو سافٹ کا کہنا ہے کہ جب ہم نے ونڈوز 10 کی تیاری شروع کی تو ٹیم نے اپنا بہت زیادہ وقت اور توانائی اس بات پر صرف کی کہ کمپیو ٹنگ کو کس طرح زیادہ پرسنل بنایا جا سکتا ہے ۔ونڈوز ہیلو نامی یہ بائیو میٹرک تصدیقی سسٹم ونڈوز 10 میں متعارف کرایا جارہاہے جو آ پ کے چہرے ، آنکھ کی پتلی یا فنگر پرنٹس کی مدد سے آپ کی ڈیوائس کو ان لاک کرنے گا اور مائیکرو سافٹ کے مطابق یہ ٹیکنا لوجی روایتی پاس ورڈ کے مقابلے میں زیادہ محفوظ ہے ۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنا لوجی کی بدولت لوگوں کو اعداد اور الفاظ یادرکھنے کی زحمت نہیں کرنی پڑے گی جو وہ جلد بھول جاتے ہیں یا ہیک ہو جاتے ہیں ۔کمپنی پر اعتماد ہے کہ اس سسٹم کو چکمہ بھی نہیں دیا جاسکے گا کیونکہ ہارڈ وئیر اور سافٹ وئیر کاخصوصی امتزاج با لکل درست شناخت میں مدد فراہم کر ے گا اور صارف کی تصویر یا انگلیوں کے نشانات سے سسٹم ان لاک نہیں ہو سکے گا



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…