زلفی بخاری کے وارنٹ گرفتاری جاری
راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر زلفی بخاری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شبیر نے زلفی بخاری کے وانٹ گرفتاری جاری کیے، زلفی بخاری کے خلاف تھانہ گولڑہ میں انسداد دہشت گردی سمیت مختلف دفعات پر مقدمہ درج ہے۔