جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری، پاکستان کا کونسا نمبر ہے؟

datetime 24  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ 2024 کی فہرست جاری کردی گئی جس میں سنگاپور اس سال بھی اول نمبر پر براجمان ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہینسلے کی فہرست میں سنگاپور کے پاسپورٹ کو دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ قرار دیا گیا اس پاسپورٹ کے حامل دنیا کے 195 ممالک تک بغیر ویزے کے پہنچ سکتے ہیں۔اسی طرح جاپان کے ساتھ فرانس، اٹلی، جرمنی اور اسپین دوسرے نمبر پر ہیں۔ ان ممالک کے پاسپورٹ کے حامل افراد 192 ممالک میں بغیر ویزے کے سفر کریں گے۔

دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ میں تیسرے نمبر پر آسٹریا، فن لینڈ، آئرلینڈ، لکسمبرگ، نیدرلینڈز، جنوبی کوریا اور سویڈن مشترکہ طور پر براجمان ہیں۔ ان ممالک کے پاسپورٹ پر دنیا کے 191 ممالک میں بغیر ویزے کے جا سکتے ہیں۔چوتھے نمبر پر برطانیہ، نیوزی لینڈ، ناروے، بیلجیم، ڈنمارک اور سوئٹزرلینڈ ہیں کے ساتھ برطانیہ چوتھے نمبر پر ہے۔ آسٹریلیا اور پرتگال پانچویں، یونان اور پولینڈ چھٹے، کینیڈا 3 دیگر ممالک کے ساتھ ساتویں، امریکا دیگر 3 ممالک کے ساتھ آٹھویں نمبر ہے۔فہرست میں سب سے آخر میں 103 واں نمبر افغانستان کا ہے۔ پاکستان 100 ویں نمبر پر یمن کے ساتھ براجمان ہیں جس کے بعد عراق، شام اور افغانستان ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…