یکم اپریل سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)حکومت نے یکم اپریل سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت پٹرولیم کے اعلیٰ افسر نے بتایا حکومت پٹرولیم مصنوعات میں نہ کمی اورنہ اس میں اضافہ کرنیکا ارادہ رکھتی ہے، موجودہ قیمتوں کو اگلے ماہ بھی برقرار رکھا جائیگا۔