منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

توقع ہے جمہوری ادارے جلد قائم ہونگے،جسٹس جواد ایس خواجہ

datetime 3  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ میں اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس جواد ایس خواجہ کا کہنا تھا کہ توقع ہے جمہوری ادارے جلد قائم ہوں گے۔اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد کیپٹل ٹیرٹری لوکل گورمنٹ ایکٹ دوہزار پندرہ سینیٹ کی تجاویز کے بعد منظور کر لیا گیا ہے، آج صدر کو منظوری کے لئے بھیجوایا جائے گا، توقع ہے کہ صدر کل اس کی منظوری دے دیں گے، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل لاءارشد خان کا کہنا تھا کہ الیکشن رولز کے تحت انتخابات ہونا چاہیئے، جو حکومت نے دینے ہیں، انتخابات الیکشن رولز نہ بننے کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہیں، جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیے کہ اگر حکومت پچیس سال رولز نہیں بنائے گی تو کیا الیکشن کمیشن پچیس سال عوام کو ان کے حق سے محروم رکھے گا، اسلام آباد میں آخری بار بلدیاتی انتخابات انیس سو اکیانوے میں ہوئے تھے، توقع کرتے ہیں کہ جمہوری ادارے جلد قائم ہو نگے، عدالت نے کیس کی سماعت بدھ تک کے لیے ملتوی کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…