جمعہ‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2026 

7افراد کی بوائے فرینڈ کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی

datetime 25  فروری‬‮  2026 |

گوہاٹی(این این آئی) بھارتی ریاست آسام میں 7 افراد نے چاقو کی نوک پر 28 سالہ خاتون کو اس کے بوائے فرینڈ کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ 19 فروری کو پیش آیا جس کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی شکایت پر درج کر لیا گیا ہے۔متاثرہ خاتون کا موقف ہے کہ کم از کم 7 افراد نے ایک ایک کر کے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور پھر اسے 10ہزار روپے ایک اکائونٹ میں منتقل کرنے پر مجبور کیا۔متاثرہ خاتون کے اہلِ خانہ کے مطابق وہ اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ سلچر شہر سے چند کلومیٹر دور بائی پاس روڈ پر ایک کار میں موجود تھی کہ اچانک مردوں کا ایک گروپ نمودار ہوا، جنہوں نے گاڑی میں سے دونوں کو نکالا اور چاقو کی نوک پر خاتون کے بوائے فرینڈ کے سامنے اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی۔رپورٹ کے مطابق اس واقعے کا مقدمہ سلچر صدر پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ متاثرہ خاتون نے 2 ملزمان کی شناخت کی ہے اور ان دونوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس نے مزید بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان کی شناخت 25 سالہ نیلوتپل داس اور 27 سبول داس کے نام سے ہوئی ہے، دونوں سلچر شہر کے ہی رہائشی ہیں۔پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل ٹیسٹ کروایا گیا ہے اور اس کا بیان بھی ریکارڈ کر لیا گیا ہے۔اس واقعے سے شہریوں میں شدید غم و غصہ پھیل گیا ہے، ہزاروں مقامی افراد نے سوشل میڈیا پر بھی اپنی آواز اٹھائی ہے اور ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…