جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

کن شہریوں کے پاسپورٹ بلاک کیے جارہے ہیں؟ بڑی خبر آگئی

datetime 25  فروری‬‮  2026 |

اسلام آ باد (نیوز ڈ یسک) چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ بیرونِ ملک سے بے دخل کیے جانے والے بھکاریوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں

اور ایسے افراد کے پاسپورٹس بلاک کیے جا رہے ہیں تاکہ وہ دوبارہ غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث نہ ہو سکیں۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز کا کہنا تھا کہ حکومت نہیں چاہتی کہ کوئی شہری غیرقانونی طریقے سے بیرون ملک جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھیک مانگنے کے لیے کسی قسم کا ویزا موجود نہیں، تاہم بعض افراد عمرہ ویزا حاصل کر کے سعودی عرب جا کر بھیک مانگنے میں ملوث پائے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ مختلف جرائم میں شامل ہزاروں افراد کے پاسپورٹس منسوخ یا بلاک کیے جا چکے ہیں اور آئندہ پانچ برس تک ان کی تجدید نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومتی پالیسیوں میں تسلسل ضروری ہے کیونکہ بار بار تبدیلیاں کاروباری برادری کے لیے مشکلات پیدا کرتی ہیں۔چوہدری سالک حسین نے بتایا کہ اسپین میں تقریباً 20 ہزار پاکستانیوں کو رہائشی حیثیت ملنے کی توقع ہے۔ ان کے مطابق بیرون ملک روزگار کے مواقع پاکستان کے لیے ترسیلات زر کا اہم ذریعہ ہیں اور گزشتہ ایک سال کے دوران ریکارڈ تعداد میں افراد کو روزگار کے لیے باہر بھیجا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ جو بھی شہری بیرون ملک جائے وہ پیشہ ورانہ اور سافٹ اسکلز سے آراستہ ہو۔ بیورو آف امیگریشن سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں اور لائسنس کے اجرا کے عمل میں بھی نئی شرائط متعارف کرائی جا رہی ہیں۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…