پیر‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2026 

عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری

datetime 26  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد ۰نیوز ڈیسک)پنجاب یونیورسٹی نے عیدالفطر 2026 اور موسمِ بہار کی تعطیلات کے حوالے سے باضابطہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔

اس ضمن میں رجسٹرار آفس اور اکیڈمک برانچ (ریکارڈ سیکشن) کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق عیدالفطر کے موقع پر جامعہ 20 مارچ 2026 بروز جمعہ سے 23 مارچ 2026 بروز پیر تک مکمل طور پر بند رہے گی۔ اس عرصے میں تمام تدریسی و انتظامی شعبے، دفاتر، ذیلی ادارے، مراکز، الحاق شدہ کالجز اور اسکولوں میں سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ طلبہ اور ملازمین کو عید کی مناسبت سے سہولت فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔عید کی چھٹیوں کے فوراً بعد موسمِ بہار کا وقفہ بھی دیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 24 مارچ بروز منگل سے 27 مارچ بروز جمعہ تک تدریسی شعبہ جات اور متعلقہ تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ تاہم انتظامی عملہ 24 مارچ سے اپنی ذمہ داریاں معمول کے مطابق انجام دیتا رہے گا تاکہ دفتری امور متاثر نہ ہوں۔تعلیمی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز 30 مارچ 2026 بروز پیر سے ہوگا۔

اس طرح طلبہ کو مسلسل چند روز کی چھٹیاں میسر آئیں گی، جس سے وہ عید کی خوشیاں منانے کے ساتھ آرام اور آئندہ تعلیمی تیاری کے لیے بھی وقت نکال سکیں گے۔نوٹیفکیشن پر رجسٹرار ڈاکٹر احمد اسلام کے دستخط موجود ہیں اور اس کی نقول تمام ڈینز، پرنسپلز، ڈائریکٹرز، چیئرمینز اور متعلقہ کیمپسز کو ارسال کر دی گئی ہیں تاکہ جاری کردہ شیڈول پر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ اور عملے کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے تعلیمی اور سفری منصوبے اسی شیڈول کے مطابق ترتیب دیں۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…