مظفرآباد(نیوزڈیسک)آزاد کشمیر میں قائم قومی شیڈول بینکوں کے ذمہ دار ان اور محکموں کے سربراہان کی ملی بھگت ‘مختلف محکوں کا بھاری بجٹ بینکوں میں محفوظ کر کے مخصوص سربراہان کو مالی مفاد پہنچائے جانے کا انکشاف ‘صدر آزاد کشمیر ملز ایسوسی ایشن مفتی سید کفایت حسین نقوی نے کرپشن کے بڑے سکینڈل کو نیب میں لے جانے کا اعلان کردیا۔تاجروں اور عوامی نمائندگا ن پر مشتمل کمیٹی بنا کر قومی دولت لوٹنے والوں کو بے نقاب کیا جائے گا۔اس حوالے سے مفتی سید کفایت حسین نقوی نے بتایا کہ آزاد کشمیر میں قائم پاکستان کے بینکوں کے ذمہ دار ان اورریاستی محکموں کے سربراہان نے ملی بھگت کے تحت یونیورسٹی‘ محکمہ اکلاس‘اے کے ایم آئی ڈی سی‘پی ڈبلیوڈی ‘ محکمہ زراعت سمیت دیگر محکموںکا بھاری بجٹ بینکوں میں محفوظ کیا ہوا ہے جس سے ان محکموں کا بیڑہ غرق ہو گیا ہے۔بینک محکموں کے سربراہان کو مخصوص طریقے سے نوازتے ہیں ۔ یوں اربوں روپے کا قومی بجٹ اصل مقاصد کیلئے استعمال ہونے کی بجائے صرف چند لوگوں تک محدود رہ جاتا ہے۔اور ریاست میں تعمیر وترقی کا پہیہ رک جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس حوالے سے تاجروں اور عوامی نمائندگا ن پر مشتمل ایک کمیٹی بنا کر کرپشن کے بے تاج بادشاہوںکو بے نقاب کرینگے۔ انہوں نے اعلان کیا کے بہت جلد اس بڑی کرپشن کو نیب میں لے جائیں گے۔پاکستان کے بینک کشمیریوں کو دوسرے درجے کا شہر ی تصور کرتے ہیں ۔اور یہاں اربوں روپے مفت میں لے جارہے ہیں۔اور معائدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یہاں کوئی مالی فائدہ نہیں پہنچایا جارہاہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں