قصور ویڈیو سکینڈل ،ایک اور ملزم گرفتار
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) قصور ویڈیو سکینڈل کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے ایک خاتون سمیت مزید دس بچوں کے طبی معائینے کے لیے انہیں ڈی ایچ کیو قصور بھجوا دیاہے جبکہ ذرائع کے مطابق گنڈا سنگھ پولیس نے قصور سکینڈل میں نامزد ایک اور ملزم رمضان عرف جاناں کو گرفتار کر لیا ہے