پیرس (نیوز ڈیسک) فرانس کی تاریخ میں پہلی دفعہ دہشتگردی کیخلاف پاکستان کے مسلح افواج کے شہدا کو باقاعدہ خراج تحسین پیش کیاگیا ۔اس حوالے سے ایک پروقار تقریب کا بھی اہتمام کیاگیا ۔ تقریب کا اہتمام فرانسیسی حکومت اور پاکستانی سفارت خانہ نے مشترکہ طورپر کیا۔ تقریب میں اعلیٰ فوجیوں اور مختلف اہم افراد نے شرکت کی ۔ شرکت میں بڑے پیمانے پر بچوں نے بھی حصہ لیا اور بارش کے باوجود بھرپو جوش کا مظاہرہ کیا ۔ ملکی دفاع میں اپنی قیمتی جانوں کا نظرانہ پیش کرنیوالے فوجیوں ، عام شہریوں کو خراج تحسین پیش کیاگیا ، پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں اور وہاں رکھی گئی کتاب میں تاثرات درج کئے گئے ۔