اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایف بی آر کے سینئر افسروں نے مختلف علاقائی ٹیکس دفاتر میں نئی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں پاکستان کسٹم سروس کے بنیادی سکیل 20 کے عہدیدار ظفر اختر نے کلکٹر کسٹم ایڈجیوڈکشن لاہور کا عہدہ سنبھالا ہے وہ قبل ازیں کراچی کسٹم کے ایڈیشنل کلکٹر تھے، پاکستان کسٹم سروس کی بنیادی سکیل 19 کی افسر مس عظمت طاہرہ فیصل آباد کی ایڈیشنل ڈائریکٹر انٹیلی جنس ہوگئی ہیں۔ اس سے پہلے وہ لاہور کسٹم اویلیوایشن کی ایڈیشنل ڈائریکٹر تھیں ، معین الدین بانی پاکستان کسٹم سروس بنیادی سکیل 19 نے پشاور کے ایڈیشنل کلکٹر کا چارج لے لیا ہے، جنگ رپورٹر حنیف خالد کے مطابق پاکستان کسٹم سروس کے مسٹر رضا نے کوئٹہ کے ایڈیشنل کلکٹر کا عہدہ خالی کر کے پورٹ قاسم کراچی کے ایڈیشنل کلکٹر ایکسپورٹس کا چارج لے لیا ہے، شفقت علی نیازی جو پہلے پورٹ قاسم کے ایڈیشنل کلکٹر تھے انہوں نے ایف بی آر کے سیکرٹری کا چارج سنبھال لیا ہے، امجد الرحمٰن نے ایڈیشنل ڈائریکٹر ٹرائنزٹ ٹریڈ پشاور کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں قبل ازیں وہ فیصل آباد کے ایڈیشنل کلکٹر آف کسٹم ایڈجیوڈکشن کے عہدے پر فائر تھے محمد اکرم چوہدری نے ڈائریکٹر انٹرنل آڈٹ کسٹم لاہور کا عہدہ سنبھالا ہے۔ محمد ارشد خان نے ڈپٹی کلکٹر آپریزمنٹ کراچی کا عہدہ چھوڑ کر سیکرٹری ایف بی آر کا چارج لیا ہے۔ شیخ زاہد مسعود ڈائریکٹر انٹیلی جنس فیصل آباد بن گئے ہیں مس مصباح نورین اسسٹنٹ کمشنر آر ٹی او راولپنڈی کے عہدے پر فائز ہوگئی ہیں