جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان میں سونا مزید مہنگا، قیمت تاریخی بلندی پر جاپہنچی

datetime 13  جنوری‬‮  2026 |

کراچی (این این آئی)عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔امریکا کی وینزویلا اور ایران کے ساتھ کشیدگی، رواں سال فیڈرل ریزرو امریکا کی شرح سود میں مزید کمی کی بازگشت، جغرافیائی سیاسی تناو سے عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتیں وقفے وقفے سے تاریخ کی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہیں۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9 ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 595ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے سبب فی تولہ سونے کی قیمت بھی 900 روپے کے اضافے 4لاکھ 81ہزار 186روپے کی سطح پر آگئی۔اس کے ساتھ، فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 771روپے بڑھ کر 4لاکھ 13ہزار 118روپے کی سطح پر آگئی۔اسی طرح، فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 180روپے کے اضافے سے 9ہزار 075 روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی جبکہ فی دس گرام چاندی کی قیمت 154روپے کے اضافے سے 7ہزار 780روپے کی سطح پر آگئی۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…