اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

مسلح ڈرون کی تیاری میں چین نے مدد نہیں کی، سربراہ پاک فضائیہ

datetime 7  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے ان رپورٹوں کی سختی سے تردید کی ہے کہ پاکستان کی طرف سے مسلح ڈرون کی تیاری میں چین نے پا ک فوج کی مدد کی۔القاعدہ سمیت دیگر دہشت گرد گروپوں کے خلاف جنگ میں امریکا کے ساتھ ہم آہنگی میں اضافہ کرنےکی کوشش کر رہے ہیں۔امریکی اخبار”واشنگٹن ٹائمز“ کو اپنے خصوصی انٹرویو میں ایئر چیف مارشل سہیل امان نے نے کہا کہ مسلح ڈرونز کی تیاری میں چین کی طرف سے پاکستان فوج کی مدد کی رپورٹس غلط ہیں۔پاکستانی انجینئرز نے یہ ٹیکنالوجی خود تیار کی۔ پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس نے اپنے جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیارے تیار کیے ہیں اور اسی قوم نے 1990s کے دوران جوہری ہتھیاروں کو تیار کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اوبامہ انتظامیہ کی طرف سے کئی برسوں سے خفیہ ڈرون حملوں کی مہم کے گرد چھائی تلخی میں اب کمی ہوجا ئے گی کیونکہ اسلام آباد نے میزائلوں سے لیس بغیر پائلٹ طیارے کا اپنا بیڑا تیار کرلیا ہے۔سہیل امان کا کہنا ہے کہ مسلح ڈرون کی تیاری پرابھی تک ہمیں واشنگٹن سے کوئی ردعمل نہیں ملا۔رپورٹ کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف رواں ماہ امریکی صدر اوباما سے ملاقات کےلئے وائٹ ہاﺅس کا دورہ کرنے والے ہیں۔جنگ رپورٹر رفیق مانگٹ کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ اپنے امریکی ہم منصبوں سے ملاقات کےلئے واشنگٹن کے دورے پر ہیں۔پاک فضائیہ کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستانی قوم کی عسکریت پسندوں کے خلاف قبائلی علاقے میں16ماہ سے جاری جارحانہ کارروائی سے انسداد دہشت گردی کے پارٹنر کے طور پر اسلام آباد کے اقدامات کے متعلق پیدا تمام سوالات کا خاتمہ ہوجانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعتماد کا سوال ہے اور ہمیں110 فیصد یقین ہے۔

مزید پڑھئے:پریوں کا پربت۔۔۔نانگا پربت



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…