اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

نوازشریف ،زرداری سمیت اہم شخصیات نے چین سے ملنے والے قیمتی تحائف خزانے میں جمع نہیں کرائے

datetime 7  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی جانب سے سرکاری ہار چوری کے واقعہ کے بعد وزیراعظم نوازشریف، آصف زرداری، بلاول زرداری، سردار ایاز صادق اور فہمیدہ مرزا بھی چینی صدر کی جانب سے ملنے والے قیمتی اور نایاب تحائف ساتھ لے گئے۔ وزیراعظم نواز شریف، سابق صدر آصف زرداری سمیت اہم شخصیات نے دوست ملک چین کے تحائف قومی خزانے میں جمع نہیں کرائے۔ تحائف توشہ خانے میں جمع نہ کروانے والوں میں بلاول، سابق چیئرمین سینٹ نیئر حسین بخاری اور سابق سپیکر ایاز صادق، سابق نگران وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو اور سابق سپیکر فہمیدہ مرزا بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ کابینہ ڈویژن نے تمام شخصیات کو قیمتی تحائف توشہ خانے میں جمع کرانے کے نوٹسز بھی بھجوائے لیکن تمام اہم شخصیات کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی۔ کابینہ ڈویژن نے وزارت خارجہ کے پروٹوکول ونگ کو بھی اس معاملے سے آگاہ کیا ہے کہ 2015میں چینی صدر شی چنگ پنگ نے مختلف اہم شخصیات کو تحائف دئیے تھے۔وزیر اعظم نواز شریف کو انڈر گلیز ڈیکوریٹڈ ویس کا قیمتی تحفہ ملا۔ آصف علی زرداری کو ریشم کے مہنگے ترین دھاگے سے بنی 100 گھوڑوں والی لاکٹ کا تحفہ دیا گیا۔بلاول زرداری کو انڈر گلیز بلیو اینڈ وائٹ ویس دو گولڈ پینٹیڈ کا گفٹ ملا جبکہ نگران وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو کو لائٹ بلش گرین گلیزڈ سیلاڈن باول دیا گیا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…