بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

لاہور کے علاقے اچھرہ میں دو بچیوں اور ایک بچے کو گلے کاٹ کر مار دیا گیا

datetime 23  اپریل‬‮  2026 |

لاہور(این این آئی) لاہور کے علاقے اچھرہ میں تین کمسن بچوں کو گلے کاٹ کر قتل کر دیا گیا،

والدین گھر کو باہر سے تالا لگا کر میڈیکل سٹور پر ادویات لینے کے لیے گئے، جب واپس گھر آئے تو بچوں کی گردنیں کٹی ہوئی تھیں، آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کو قتل میں ملوث ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔پولیس کے مطابق اچھرہ کے علاقے میں 2بچیوں اور ایک بچے کی لاشیں ملی ہیں، بچوں کو گلا کاٹ کر قتل کیا گیا، ون فائیو پر اطلاع ملی، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بچوں کے والدین گھر کو تالا لگا کر ادویات لینے کے لئے قریبی فارمیسی گئے تھے، واپسی پر انہوں نے گھر کے اندر اپنے بچوں کو مردہ حالت میں پایا، جن کے گلے تیز دھار آلے سے کاٹے گئے تھے۔مقتول بچوں کی شناخت پانچ سالہ مومنہ بتول، چار سالہ مومن رضا اور ڈیڑھ سالہ ام حبیبہ کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی، ریسکیو ٹیموں نے کمسن بچوں کی میتوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کر دیا ۔

ایس ایس پی توقیر نعیم نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں، واقعہ کی مختلف پہلوئوں سے تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔بعدازاں آئی جی پنجاب عبدالکریم نے اچھرہ میں تہرے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی، آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کو قتل میں ملوث ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا اور کہا کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔پنجاب پولیس کے ترجمان نے کہا کہ سینئر افسران، فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچے اور شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے کہا کہ ملزم کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، جلد گرفتار کر لیں گے، حقائق سامنے لا کر ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا گیا اور مشتبہ افراد کی چیکنگ جاری ہے ،علاقہ کے سی سی ٹی و کیمروں کو قبضہ میں لے لیا گیا، ٹریسنگ جاری ہے۔پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں تین کمسن بچوں کے لرزہ خیز قتل سے خوف و ہراس پھیل گیا ، اہل علاقہ نے واقعہ پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے سفاک قاتل کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ ایک روز قبل ہی وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے جرائم بڑھنے پر پولیس افسروں کی سرزنش کی تھی، اجلاس کے دوسرے روز ہی لاہور میں دل دہلا دینے والا واقعہ ہو گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…