اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

سمندر پار پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری، ڈالر ملک بھجوانے پر پرکشش مراعات دینے کا فیصلہ

datetime 7  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) حکومت نے نئے بجٹ میں سمندر پار پاکستانیوں کو ڈالر ملک بھجوانے پر پرکشش مراعات دینے کا فیصلہ کرلیا، متعلقہ محکموں نے ڈیوٹی فری یا کم ٹیکس پر گاڑی درآمد کرنے کی اجازت اور ہاؤسنگ سکیموں میں کوٹہ رکھنے سمیت متعدد تجاویز وزارت خزانہ کو بھجوا دیں۔

پاکستان کا 2023-24کا بجٹ 9جون کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار قومی اسمبلی میں پیش کریں گے۔حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کو ڈالرز ملک بھجوانے پر پرکشش مراعات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی حکومت نے بجٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے 4سے 5تجاویز تیار کرلیں، جس کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کو ایک ڈیوٹی فری گاڑی منگوانے کی اجازت ہوگی، مقررہ حد تک ڈالر بھجوانے پر فری یا کم ٹیکس پر گاڑی درآمد کی اجازت دینے کی بھی تجویز ہے۔

بجٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ڈالر میں ادائیگی پر سرکاری ہاسنگ اسکیموں میں 20 فیصد کوٹہ رکھنے اور سرکاری سکیموں میں ڈالر سے پلاٹ خریدنے پر مناسب منافع دینے کی تجاویز شامل ہیں جبکہ اوورسیز پاکستانیوں سے انٹربینک کے بجائے اوپن مارکیٹ ریٹ کے قریب ڈالر خریدنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق بجٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ڈالر ایکسچینج ریٹ میں ٹیکس کی چھوٹ دینے اور ترسیلات زر بھجوانے پر بینکوں میں بھی اوورسیز کو ریلیف فرہم کرنے کی تجویز ہے۔اوورسیز پاکستانیوں کو مراعات دینے سے محکموں نے اپنی تجاویز وزارت خزانہ کو بھجوادیں، حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…