اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) موبائل فون یو فون اور پی ٹی سی ایل انتظامیہ کی طرف سے پاکستان میں کام کرنے والی یورپین موبائل فون کمپنی کو خریدنے کے حوالے سے معاملات طے ہونے کے بعد یورپین موبائل فون کمپنی نے اپنے ملازمین کو کم کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔
جنگ اخبارمیں زبیر قصوری کی خبر کے مطابق کمپنی کی طرف سے ملازمین کو رضاکارانہ طور پر نوکری چھوڑنے کیلئے پالیسی دے دی گئی ہے۔ پالیسی میں ملازمین کو کہا گیا ہے کہ وہ رضاکارانہ طور پر نوکری چھوڑ سکتے ہیں اور نوکری چھوڑنے کے لیے پالیسی طریقہ کار دیا گیا ہے ۔ پاکستان میں کمپنی کے ترجمان سعد وڑائچ نے بتایا ہے کہ کمپنی میں رضاکارانہ طور پر نوکری چھوڑنے کے حوالے سے پہلے کی پالیسی موجود ہیں۔