بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آئی ایم ایف نے پاکستان سے ایک اور یقین دہانی مانگ لی

datetime 13  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان سٹاف لیول معاہدے سے پہلے آئی ایم ایف نے نئے مطالبات سامنے رکھ دیئے۔ پاکستانی حکام کو آئی ایم ایف کو 2023تک 8ارب ڈالر قرضوں کی واپسی کے انتظامات پر مطمئن کرنا ہوگا۔ وزارت خزانہ کے مطابق مئی اور جون 2023 کے دوران پاکستان نے 3.7ارب ڈالر کا بیرونی قرض واپس کرنا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف نے مزید 2.4ارب ڈالر کی یقین دہانی مانگی ہے، پاکستان کو چین سے مزید 2.4ارب ڈالر کے قرضوں کی واپسی کے لیے رول اورر یقینی بنانا ہوگا۔ پاکستان نے اس سے قبل چین سے 3ارب ڈالر کی فنڈنگ کی یقین دہانی کرائی تھی۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے 2ارب ڈالر کی فنڈنگ کی یقین دہانی کرائی گئی تھی جبکہ متحدہ عرب امارات سے 1 ارب ڈالر کی یقین دہانی کرائی تھی۔دوسری جانب آئی ایم ایف حکام نے پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی ہدف سے کم جمع ہونے پر بھی عدم اطمینان کیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق 9ماہ میں 362ارب 48کروڑ روپے کی پیٹرولیم لیوی وصول کی گئی جبکہ موجودہ مالی سال پیٹرولیم لیوی کی مد میں مجموعی طور پر 855ارب روپے وصولی کا ہدف ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…