پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

اسحاق ڈار کا معیشت پر عمران خان کو لائیو مناظرے کا چیلنج

datetime 29  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے معیشت پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو لائیو مناظرے کا چیلنج کردیا۔ ویڈیو خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے تمام افلاطون اکٹھے کرکے مذاکرہ کرلیں، عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدے کیے اور حکومت جاتی دیکھ کر خود ہی توڑ دیے۔انہوں نے کہا عمران خان کی تمام باتیں جھوٹ پر مبنی ہیں۔

معیشت کی بدحالی کے ذمہ ہم نہیں عمران خان ہے، عمران خان نے ملک کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کیا، نیازی کی تباہ کی ہوئی معیشت کو ہم ٹھیک کررہے ہیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان نے معیشت کے غلط اعداد و شمار جاری کیے، جی ڈی پی پر جھوٹ بولا، عمران خان کی ترقی کا ہدف یہ ہے کہ اگر میری حکومت نہیں تو ریاست بھی نہ رہے۔وزیر خزانہ نے عمران خان کو مخاطب کرکے کہا کہ حکومت آپ کی تباہی ٹھیک کررہی ہے، آپ نے ملک کو یہاں لاکر کھڑا کیا گیا، آپ نے مان لیا تو کون چوری شدہ الیکشن سے آپ کو لایا، اور آپ نے خود ہی اس کا نام بتادیا۔ان کا کہنا تھا کہ اپ اگر معیشت پر کام کرتے اور سیاسی دشمنی نہ کرتے تو پاکستان آج اس ڈگر پر نہ ہوتا، ہمارے لیے ریاست یا سیاست کا آپشن تھا، لوگ نوازشریف کے پاس لائنیں لگا کر کھڑے تھے جب عدم اعتماد ہورہا تھا، ریاست کو بچانے کا فیصلہ کیا اور سیاست کو قربان کرنے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے سیاست نہیں ریاست کو بچانے کا فیصلہ کرتے ہوئے حکومت لی، عمران خان نے 10 ہزار ارب قرض کیلیے روپے کا بیڑہ غرق کیا۔

سعودی عرب، یو اے ای اور چین میں پاکستان کو بدنام کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کا قرضہ 25 ہزار ارب تھا جس کو آپ نے 30 ہزار ارب بتایا، عمران خان نے پاکستان کے ذمہ میں واجب الادا رقم بھی غلط بتائی، سرمایہ کاری کانفرنس میں پاکستان کو بدنام کیا۔وفاقی وزیر خزانہ نے بتایا کہ جب عالمی فورم پر پاکستان کے ہر شخص کو کرپٹ کہا گیا تو پھر سرمایہ کاروں نے آنا چھوڑ دیا، ملک تباہ کرنے پر عمران خان کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔

عمران خان نے آئی ایم ایف کے پاس جانے میں سال ضائع کیا۔انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات بغاوت کے زمرے میں آتے ہیں، عمران خان نے حکومت جاتی دیکھ کر آئی ایم ایف سے کیا گیا معاہدہ خود ہی توڑ دیا، عمران خان کو ملک جب ملا تو ہماری عالمی رینکنگ میں 24ویں پوزیشن تھی اور جب پی ٹی آئی حکومت ختم ہوئی تو ہماری معیشت 47ویں نمبر پر تھی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…