آصف زرداری نے سب کو پیچھے چھوڑدیا سیاسی میدان کے مین آف دی میچ قرار

19  جنوری‬‮  2023

لاہور ( این این آئی) انٹرنیشنل سیاسی فورم سروے برائے پاکستان میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو پاکستانی حالیہ سیاسی میدان میں مین آف دی میچ قرار دے دیا گیا۔

سروے میں 22ہزار سے زیادہ مرد و خواتین کی رائے لی گئی، رائے کے دوران بعض مبصرین کی رائے تھی اگر ماضی میں آصف علی زرداری کے خلاف مخصوص الزامات کی مہم جوئی نہ چلائی گئی ہوتی تو وہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں پیپلز پارٹی کو ہیٹ ٹرک کا اعزاز دلا چکے ہوتے، جس طرح انہوں نے سندھ میں کر کے دکھایا ہے۔سروے کے دوران بعض مبصرین نے کہا کہ جتنے خطرناک الزامات آصف علی زرداری کے خلاف لگائے گئے، اس کے باوجود بھی بعض حلقوں میں یقین کامل کے طور بیان کیے جاتے ہیں۔آصف زرداری الزامات کے باوجود بھی پاکستان کے سیاسی میدان میں انجوائے کرتے ہوئے سیاست میں سرگرم عمل ہیں۔سوائے ایک سیاسی جماعت کے من جملہ سیاسی جماعتوں کے رہنما ان کو مرد حر قرار دے کر ان کی مشاورت سے چل رہے ہیں۔ بہت عرصہ قبل ایک انتہائی سینئر صحافی نے آصف علی زرداری کو مرد حر قرار دیاتھا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…