پی آئی اے کی افغانستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد پہلی پرواز کابل پہنچ گئی

13  ستمبر‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی) پی آئی اے کی افغانستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد پہلی پرواز کابل پہنچ گئی ، قومی پرچم بردار بوئنگ 777 طیارہ کابل پہنچا ،پی کے 6249 اسلام آباد سے کابل روانہ ہوا اور مقامی وقت کے مطابق پونے دس بجے پہنچی ، پی ائی اے کے چیف آپریٹنگ آفیسر ائیر کموڈور جواد ظفر سی ای او پی آئی اے کے نمائندے کی حیثیت سے خود جہاز میں موجود رہے ،

کابل ائیرپورٹ پر خدمات کی بحالی کیلئے افغان سول ایوایشن اور مقامی پی آئی اے کے عملے نے خصوصی انتظامات کئے گئے ، افغانستان میں پاکستان کے سفیر منصور احمد خان اور دیگر سفارتی عملے کی اس سلسلے میں کاوشیں جاری رکھیں ، تربیت یافتہ ائیرپورٹ عملے نے ڈیوٹی جوائن کرکے پرواز ہینڈل کی ،کابل ائیرپورٹ پر پی آئی اے کا نام اور پرواز نمبر آویزاں ، پی آئی اے کا عملہ بین الاقوامی صحافیوں کو کابل لے کر گیا اور عالمی بنک اور بین القوامی خبر رساں اداروں کی ٹیم کو واپس لے کر آیا ، کابل میں نئی حکومت کے قیام کے بعد یہ پہلی بین القوامی مسافر پرواز تھی۔ سی ای او پی آئی اے نے کہاکہ پرواز کا مقصد پاکستان اور افغانستان کے مابین خیر سگالی کو فروغ دینا اور انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر آپریشن کو مضبوط کرنا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پی ائی اے اور پوری دنیا کیلئے یہ آپریشن بہت اہم ہے ۔سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے کہاکہ سب ہماری طرف دیکھ رہے ہیں رابطے بحال کئے جائیں ،امید ہے جلد ہم مکمل طور پر آپریشن بحال کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…