منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حمزہ شہباز کو ایف آئی اے نے طلب کر لیا

datetime 17  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے العریبیہ اور رمضان شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کو طلب کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے نے حمزہ شہباز شریف کو 24 جون کو طلب کیا ہے،ان پر 25 ارب روپے کی

منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔نوٹس میں کہا گیا کہ متعدد بار آپ سے منی لانڈرنگ کے حوالے سے جواب مانگا گیا مگر آپ نے اپنے چھوٹے بھائی سلمان شہباز پر ذمہ داری ڈال دی۔ایف آئی اے کے پاس پچیس ارب روپے کے ناقابل تردید ثبوت ہیں۔ رمضان شوگر مل، العریبیہ شوگر مل کے ملازمین کے اکاونٹ سے پیسے ٹرانسفر کئے گئے تھے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ملازمین کے اکاؤنٹس 2008ء سے 2018ء تک آپریٹ ہوئے جب آپ کمپنیز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر تھے۔یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے 24 فروری کو حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انھیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…