پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر بچوں کے لیے انتہائی خطرناک قرار مزید 2 بچے جان کی بازی ہار گئے، جانتے ہیں ان کی عمریں کتنی تھیں؟

datetime 24  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( آن لائن ) پاکستان بھر میں کورونا کی تیسری لہر سے جہاں بڑے متاثر ہو رہے ہیں وہیں کورونا کی اس تیسری لہر کو بچوں کے لیے بھی خطرناک قرار دے دیا گیا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ اآپریشنز سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک سے10 سال کی عمر کے مزید 2 بچے کورونا کی وجہ سے

جان کی بازی ہار گئے۔این سی او سی کے مطابق یکم اپریل سے اب تک کورونا کے باعث 7 بچے جبکہ یکم فروری سے اب تک کورونا کے باعث 1 سے 10 سال کی عمر کے 14 بچے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے باعث ملک میں اب تک مجموعی طور پر ایک سے 10 سال تک کی عمر کے 47 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ این سی او سی کے مطابق کورونا کی پہلی لہر کے آغاز سے 30 جولائی تک 12 بچے کورونا سے جاں بحق ہوئے جبکہ یکم اگست 2020ء سے رواں سال 31 جنوری تک 21 بچے جاں بحق ہوئے۔کورونا کی پہلی دوسری لہر میں مجموعی طور پر 31 جنوری 2021ئ تک 33 بچے جاں بحق ہوئے۔ کورونا کی دوسری لہر میں بچوں کے متاثر ہونے کے بعد والدین میں مزید تشویش پھیل گئی ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 157 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 16 ہزار 999 ہوگئی۔

پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7 لاکھ 90 ہزار 16 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 908 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 85 ہزار 542، سندھ میں 2 لاکھ 76 ہزار 670،

خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 12 ہزار 140، بلوچستان میں 21 ہزار 477، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 247، اسلام آباد میں 72 ہزار 613 جبکہ آزاد کشمیر میں 16 ہزار 327 کیسز رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں 7 ہزار 897، سندھ میں 4 ہزار 587، خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 66، اسلام آباد میں 657، بلوچستان میں 230، گلگت بلتستان میں 104 اور آزاد کشمیر میں 458 مریض کورونا کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…