کرونا بچوں کو بھی بڑی تیزی کیساتھ اپنا شکار کرنے لگا مزید 2 بچے جان کی بازی ہار گئے، گھروں میں کہرام

15  اپریل‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)ملک میں کورونا وائرس کے باعث مزید 2 بچے جان کی بازی ہار گئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر (این سی او سی)کے مطابق کورونا وائرس کے باعث ملک میں اب تک 1 سے 10 سال تک کے 44 بچے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) اسلام آباد نے این سی او سی کو بتایا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد

میں 24 گھنٹوں میں نومولود سے 10 سال عمر تک کے مزید 44 بچے کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے۔انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں 10سال تک کے کورونا وائرس سے متاثرہ بچوں کی مجموعی تعداد 7 ہزار 52 ہو چکی ہے، 24 گھنٹوں میں 11 سے 20 سال والوں میں 49 کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ڈی ایچ نے بتایا کہ 11 سے 20 سال کے 6 ہزار 253 بچے اور نوجوان کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں، اسلام آباد میں 24 گھنٹوں میں 21 سے 30 سال کے 94 افراد کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ 24 گھنٹوں میں 31 سے 45 سال کے 153 افراد کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، 46 سے 60 سال کی عمر کے 102 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔ڈی ایچ او نے بتایا کہ 61 سے 80 سال کی عمر کے 60 افراد کورونا وائرس کا شکار ہیں، اسلام آباد میں گزشتہ روز 81 سال سے زائد عمر کے 6 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مجموعی 67

ہزار 491 مثبت کیس رپورٹ ہوچکے ہیں، دارالحکومت میں اس وقت کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 11 ہزار 947 ہے۔ڈی ایچ او کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شرح اموات 0.93 فیصد ہے۔این سی او سی نے بڑے شہروں میں اسپتالوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔این سی او سی

کے مطابق گوجرانولہ میں 88 فیصد دستیاب وینٹیلیٹر پر کورونا کے مریض موجود ہیں ،ملتان میں 81 فیصد، لاہور 82 فیصد دستیاب وینٹیلیٹر پر مریض موجود ہیں ،اسلام آباد میں 51 فیصد دستیاب وینٹیلیٹر پر مریض موجود ہیں ۔ این سی او سی کے مطابق چارسدہ میں 93 فیصد دستیاب آکسیجن بیڈز پر مریض موجود ہیں ،گوجرانولہ میں 85 فیصد دستیاب آکسیجن بیڈز پر مریض موجود ہیں ،صوابی میں 93 فیصد جبکہ پشاور میں 75 فیصد دستیاب آکسیجن بیڈز پر مریض موجود ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…