لاہور (آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں آئندہ چار سے پانچ روز بعد تیز آندھیوں اور تیز بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے کی جانے والی اس پیش گوئی کے بعد ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں نے الرٹ جاری کردیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ آئندہ چار سے پانچ روز بعد تیز آندھیوں کے
ساتھ شروع ہونے والا تیز بارشوں کے سلسلے سے ہونے والے نقصانات سے بچنے کے لئے فوری اقدامات اٹھائیں جائیں۔ ۔دوسری جانب اندرون سندھ میں آندھی اور تیز بارشوں کا امکان ہے جس کا الرٹ جاری کردیا گیا۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے)نے مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اندرون سندھ میں آندھی، تیز بارشوں کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے سندھ نے بارشوں سے متعلق ڈپٹی کمشنرز لاڑکانہ، جیکب آباد اور سکھر کو مراسلہ جاری کردیا ۔پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ لاڑکانہ، سکھر، جیکب آباد میں بدھ سے ہفتے تک تیز بارش کا امکان ہے، ضلعی انتظامیہ تمام ضروری اقدامات مکمل کرے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ لوگوں کی جانی و مالی املاک کی حفاظت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو حفاظتی اقدامات کی ہدایات جاری کر دی گئی ہے ۔